پاکستان دہشتگردی سے نمٹتا رہا کبھی بھارت پر الزام نہیں لگایا، سلمان خان کا ویڈیو بیان وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستان کے حق میں بولنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سلمان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب بھارت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے بھارت کے پاک سرزمین کیخلاف آپریشن سندور کا پاک آرمی نے آپریشن بنیان المرصوص سے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر معاہدہ ہوگیا ہے۔
اس ویڈیو میں سلمان خان دہشتگردی کے الزامات پر پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان کے کنٹرول میں نہیں، لہٰذا کسی واقعے کے فوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب نہیں۔
A post common by ???????????????????? ???????????????? (@sallukhanniazi)
انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی دہشتگردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، اس لیے دونوں ممالک کو چاہیے کہ مل کر اس خطرے کا خاتمہ کریں۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، نہ قرآن اور نہ ہی احادیث میں کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ کے بعد دونوں ممالک سیز فائر پر رضامند ہوگئے ہیں۔ سلمان خان نے سیز فائر پر ایک شکرگزاری کا پیغام بھی شیئر کیا تھا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ البتہ حالیہ جنگ کے دوران سلمان خان نے پاکستان مخالف کوئی ردعمل نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی جس پر بھارت میں انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ پر اپنی آواز کا جادو دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونس خان لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر گانا گا رہے ہیں، اور اُن کی گائیکی کی صلاحیتوں کو شرکا نے خوب سراہا۔
View this post on Instagram
A post shared by Umar Gul (@umargulofficial)
گانے کے دوران یونس خان ایک لمحے کے لیے گانے کے بول میں غلطی کر بیٹھے، جس پر وہ خود اور گانے کے سننے والے ہنس پڑے، جس نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹرز اس وقت ہوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی کرکٹ عمر گل ویڈیو وائرل یونس خان یونس خان گانا