پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار 600 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 65 ہزار 374 ارب روپے سے بڑھ کر 73 ہزار 688 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے۔پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں 12.

7 اور ایک ماہ میں 0.9 فیصد بڑھ گئے۔ پاکستان کا مقامی قرض ایک سال میں 43 ہزار 432 ارب روپے 51 ہزار 518 ارب روپے ہو گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2024 سے مارچ 2025 تک مقامی قرضے 18.6 فیصد کے حساب سے بڑھے،ایک ماہ میں مقامی قرضے 1 فیصد بڑھ کر 51 ہزار 22 ارب روپے سے 51 ہزار 518 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ایک سال میں بیرونی قرضے ایک فیصد اضافے سے 21 ہزار 942 ارب روپے سے بڑھ کر 22 ہزار 170 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ ایک مہینے میں بیرونی قرضوں کا حجم 0.7 22 ہزار 14 ارب روپے سے 22 ہزار 170 ارب روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بیرونی و مقامی قرضوں کے علاوہ سود کی ادائیگیاں 6 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارب روپے سے تجاوز کر ایک سال میں کے مطابق قرضوں کا سے بڑھ

پڑھیں:

مستحقین کیلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اورگزارا الائونس جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) محکمہ زکوة و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اور گزارا الائونس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الائونس فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اورانہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ زکو نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔سیکریٹری زکو عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
  • پہلی شادی صرف ہزار روپے میں ہوئی؛ بشریٰ انصاری نے حیران کن وجہ بتادی
  • بشریٰ انصاری کی شادی 1 ہزار روپے میں کیسے ہوئی؟
  • بٹ کوائن کی اونچی اڑان، قیمت 1 لاکھ 24 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی
  • ٹیم کی ناقص کارکردگی، کرکٹرز کے بھاری معاوضے نظروں میں آنے لگے
  • پہلی شادی صرف ایک ہزار روپے میں ہوئی تھی؛ بشریٰ انصاری نے حیران کن وجہ بتادی
  • مستحقین کیلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اورگزارا الائونس جاری
  • امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
  • محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحقین کیلئے گزارا الاؤنس اور زکوٰۃ جاری کر دی