2025-06-04@07:55:37 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ڈیفنس میں موٹر»:
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار کے تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے سدھیر نے کہا کہ میری بہن ڈیفنس میں دفتر میں نوکری کرتی ہے، خیابان اتحاد میں دونوں بہنوں کو لینے جا رہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکر ہوئی۔ متاثرہ لڑکے کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کر دیا، میں معافی مانگتا رہا مگر وہ مارتے رہے، قریب موجود شخص نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ایک اور شخص گرفتار کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد...
فوٹو: سوشل میڈیا کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی نامی شہری سمیت دونوں ملزمان کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔کراچی سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی تو اس موقع پر گزری پولیس نے 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم سلمان فاروقی سے سوال کیا کہ آپ کا وکیل کون ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ میرے وکیل نعیم قریشی ہیں۔عدالتی عملے نے ملزمان کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کردی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کریں۔ کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ایک اور شخص...
کراچی ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ مقدمہ عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی موبائل کمپنی میں سیلز...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم کا سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور پہلے سے گرفتار ہیں اور گاڑی بھی ضبط ہوچکی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس میں لینڈ کروزر اور بائیک سوار میں ٹکر کے بعد شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے نجی کمپنی کے مالک سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی واقعے پر گارڈز کے ساتھ مل کر نوجوان پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، نوجوان کے ساتھ موجود خواتین معافی مانگتی رہیں مگر ملزم نے پھر بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف درخواست موصول ہونے پر اسے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ایک اور شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد اب اس کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو میں یہ ملزم بھی نوجوان پر تشدد کرتے نظر آرہا ہے۔ اس ملزم کو فوٹیج کی مدد سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہری پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو کل ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ڈیفنس‘ رئیس زادے کی جانب سے شہری پر تشدد کا ایک اور واقعہ کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والا ملزم گرفتار یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کے واقعے سے متعلق عینی شاہد نے تفصیلات بتا دیں، شہری سلیم نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا۔ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل میں شہری پر تشدد کے واقعہ کے عینی شاہد محمد سلیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے سامنے موٹر سائیکل کی گاڑی سے ہلکی ٹکر ہوئی، گارڈ اور ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار پر شدید تشدد کیا۔عینی شاہد محمد سلیم کا کہنا ہے کہ ان افراد کو نہیں جانتا مگر ذمہ دار شہری کی حیثیت سے مقدمہ درج کروایا۔ کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والا ملزم گرفتارڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کا...
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹر سائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹر سائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت...
فوٹو اسکرین گریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم سلمان فاروقی کو گذری تھانہ منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی قبضے میں لے لی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جا چکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔ گرفتاری کے لیے رات گئے ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی جبکہ متاثرہ فیملی سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی...
ڈیفنس خیابان ساحل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ ڈیفنس فیز 8 خیابان ساحل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شدید زخمی نوجوان کو 25 سالہ احتشام کے نام سے شناخت کیا گیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس متوفیہ کی شناخت کی کوششیں...