کراچی :موٹر سائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹر سائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹر سائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم سلمان فاروقی نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ تاہم اب پولیس نے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کے مطابق ملزم سلمان فاروقی کو گذری تھانہ منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بہنوں کے سامنے تشدد ملزم سلمان فاروقی موٹر سائیکل سوار سائیکل سوار کو کی بہنوں سوار شخص
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔