کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر سلمان فاروقی کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد اس گرفتاری پر تبصرے کرتی نظر آ رہی ہے اور کئی صارفین ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وقاص خان نے لکھا کہ ایک غریب پر اس کی بہن کے سامنے تشدد کرنے والا انسان نما درندہ سلمان فاروقی بالآخر گرفتار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمحے کے لیے سوچیں اگر سوشل میڈیا نہ ہوتا تو سندھ پولیس ایک سرمایہ دار کو ہرگز گرفتار نہ کرتی۔

ایک غریب پر اس کی بہن کے سامنے تشدد کرنے والا انسان نما درندہ سلمان فاروقی بالآخر گرفتار ہو گیا، ایک لمحے کیلئے سوچیں کہ اگر سوشل میڈیا نہ ہوتی تو سندھ پولیس ایک سرمایہ دار کو گرفتار کرتی ہر گز نہیں ۔۔۔#Salmanfarooqi pic.

twitter.com/lnxFCOxvWg

— Waqas Khan (@waqas_views) June 2, 2025

عادل محمود نے کہا کہ یہ بس ایک فوٹو سیشن ہے۔ جیل کا لاک بھی کھلا ہوا ہے۔

#Salmanfarooqi یہ بس ایک فوٹو سیشن ہے۔ جیل کا لاک بھی کھلا ہے pic.twitter.com/nxpjkOdgiK

— Adil Mahmood (@adilbinmahmood) June 2, 2025

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دباؤ کے باعث آج یہ شخص پابند سلاسل ہے۔

سوشل میڈیا کے دبائو کے
باعث آج یہ پابند سلاسل ہے #Salmanfarooqi pic.twitter.com/EMT5gRQDCV

— Malik Alam Zaib???????? (@malikalamzaib5) June 2, 2025

محمد قاسم نے لکھا کہ الحمدللہ اب دل کو کچھ سکون ملاہے۔ ظالم حوالات میں ہے اللہ کریم مظلوم فیملی کو انصاف دے۔

الحمدللہ اب دل کو کچھ سکون ملاہے۔

Power of Social Media!

ظالم حوالات میں، اللہ کریم مظلوم فیملی کو انصاف دے۔ آمین#بے_حسِ_کراچی#NoMoreEliteAbuse#Salmanfarooqi#WorldWar3#viralvideo#Karachi pic.twitter.com/vQUkCHoOKw

— (محمد قاسم تاج اعوان) MQTA (@AawanOnline) June 2, 2025

عمران احمد کہتے ہیں کہ ظالم سلاحوں کے پیچھے ہے۔

ظالم سلاحوں کے پیچھے ۔۔#Salmanfarooqi pic.twitter.com/ZKX6cv0GTO

— Imran Ahmed Mani (@imranahmedmani) June 2, 2025

ایک صارف کا کہنا تھا کہ سلمان فاروقی پکڑا تو گیا لیکن دروازے کی کنڈی کھلی ہوئی ہے لگتا ایسا ہے کہ بس تصویر لی اور کہا جی سامنے والے روم میں آجائیں وہاں کا اے سی صحیح کام کررہاہے ۔

سلمان فاروقی پکڑا تو گیا لیکن دروازے کی کنڈی کھلی ہوئی ہے لگتا ایسا ہے کہ بس تصویر لی اور کہا جی سامنے والے روم میں آجائیں وہاں کا اے سی صحیح کام کررہاہے ۔#salmanfarooqi pic.twitter.com/wG35qIAmCR

— M Shoaib Maroofi (@ShoaibMaroofi) June 2, 2025

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ایک شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔ وائرل ویڈیو میں  موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں ساتھیوں کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص اپنی بہنوں کے ساتھ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل کی کار سے ٹکر ہوگئی، کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا، موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن بہنوں کی منت سماجت پر بھی نوجوان کو نہیں چھوڑا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سلمان فاروقی کراچی تشدد

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سلمان فاروقی کراچی تشدد سائیکل سوار شخص سلمان فاروقی موٹر سائیکل سوشل میڈیا کے سامنے شخص کی

پڑھیں:

سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔

بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کون ہارا کون جیتا
  • ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
  • اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
  • نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے متعلق وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی