ضمنی الیکشن میں سمبڑیال کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سمبڑیال کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سمبڑیال میں پولنگ کے دوران ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج ہمارے آئین پر حملہ ہوا، عدالتی فیصلے کے تحت فوجی افسران سویلین کا ٹرائل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اصولوں کی جنگ کے لیے جیل میں ہیں، انتخابی عمل میں خلل ڈالنے سے جمہوری حقوق متاثر ہوتے ہیں، ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ کے سامنے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
ہی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک عوام نے چلانی ہے، پی ٹی آئی نے نہیں، یہ پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے، پی ٹی آئی کے مستقبل کا نہیں، بھارت اس لیے جارحیت کر رہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے۔
اس موقع پر ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ کل کے الیکشن نے ثابت کر دیا لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچے سیاست میں آنا چاہیں تو کوئی نہیں روک سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم پی ٹی آئی
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔