2025-08-14@21:51:37 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«کی قیمت میں 11 50 روپے فی لیٹر تک کی»:

    ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی منڈی میں تبدیلیوں اور شرح مبادلہ کی نقل و حرکت کی وجہ سے 16 اگست سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر، باخبر ذرائع نے بتایا کہ حتمی حسابات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 4 فیصد کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 0.5 فیصد...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 16؍ اپریل سے 6.97روپے تا 8.22 روپے فی لیٹر تخفیف کا امکان ہے. قیمتوںمیں یہ کمی آئندہ پندرہواڑے کےلیے متوقع ہے اس کی بنیادی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 7؍ فیصد تک کمی بتائی جاتی ہے۔ رواں ماہ کے پہلے پندرہواڑے کو مکمل ہونے میں ابھی دودن باقی ہیں اورآئندہ کے لیے جو کام کیا گیا ہے اس کے تحت پٹرول کی فی لیٹر 254.63 سے کم ہو کر 246؍ روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی پریمیم کی وجہ سے 31 مارچ کو ختم ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صارفین کے لیے یہ ریلیف ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی سے مشروط ہے، ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے یا کاربن ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کم شرح سود پر اضافی ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جاسکے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 14...
    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کر دی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں: پٹرول کی قیمت 1 روپے کمی کے بعد 256.13 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 263.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ مٹی کا تیل 3.20 روپے سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 164.63 روپے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے...
    اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول 1 روپے 24 پیسے،ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے،مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری اوگرا کوبھجوا دی ہے، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا، جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف منظوری دیں گے۔ واضح رہےکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو 15 جنوری کے حتمی حساب کتاب پر منحصر ہے، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ گزشتہ ہفتے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل اور توانائی کی برآمدات پر سخت پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں واپسی کے بعد...
۱