2025-04-25@06:50:07 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«گانچھے میں»:
اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔ مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔ ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ حکومتی سطح پر خاتون کی...
حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلتستان ڈویژن میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر شگر میں دانش سکول قائم کیا جانا تھا لیکن وہاں زمینوں کے معاملے پر تنازعات سامنے آنے کے بعد گانچھے میں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع ضلع گانچھے میں کل دانش سکول کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ تین مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد حکومت نے کل باضابطہ سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود ہونگے۔ گانچھے کے علاقے سیلنگ میں عوام نے سکول کیلئے مفت زمین عطیہ کی...
نون لیگ گانچھے کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف 25 مارچ کو متوقع دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اہم منصوبہ مسلم لیگ نون کی جانب سے گنگچھے کیلئے عظیم تحفہ ہے اسلام ٹائمز۔ نون لیگ ضلع گانچھے کے جنرل سیکرٹری رضا الحق مدنی نے کہا ہے کہ ضلع گانچھے میں دانش سکول کے قیام کیلئے وفاقی فورم پر سیلنگ ضلع گنگچھے حلقہ نمبر 1 میں دو سو کنال زمین متبادل جگہ کے طور پر فائنل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف 25 مارچ کو متوقع دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اہم منصوبہ...
وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا کہ ضلع گانچھے خصوصا ًحلقہ ون کے عوام کو جلد دانش اسکول کے قیام کی صورت میں ایک خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت ہو چکی ہے اور جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ ضلع گانچھے خصوصا ًحلقہ ون کے عوام کو جلد دانش اسکول کے قیام کی صورت میں ایک خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت ہو چکی ہے اور جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر برقیات نے اس پیش رفت کو علاقے کے تعلیمی نظام میں ایک انقلابی قدم قرار...
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 25 مارچ کو ضلع گانچھے کا ایک روزہ دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گانچھے میں جسٹس رمدے یونیورسٹی اور دانش سکول کی سائیٹ کا معائنہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف 25 مارچ کو گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 25 مارچ کو ضلع گانچھے کا ایک روزہ دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گانچھے میں جسٹس رمدے یونیورسٹی اور دانش سکول کی سائیٹ کا معائنہ کریں گے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان کئی مرتبہ ملتوی ہوا تھا۔
گلگت بلتستان وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گانچھے میں ڈویژنل پبلک سکول کی زمین پر دانش سکول تعمیر کرے۔ دانش اسکول کے قیام کے لیے شگر میں مختص کی گئی زمین تنازعے کا شکار ہونے کے باعث منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ گانچھے میں ڈویژنل پبلک اسکول کے لیے پہلے سے مختص زمین موجود ہے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گانچھے میں ڈویژنل پبلک سکول کی زمین پر دانش سکول تعمیر کرے۔ دانش اسکول کے قیام کے لیے شگر میں مختص کی گئی زمین تنازعے کا شکار ہونے کے باعث منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ گانچھے میں ڈویژنل پبلک اسکول کے لیے پہلے سے مختص زمین...
استعفے میں سلطان علی خان اور رضا الحق مدنی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضلع گانچھے کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک برتا اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا، جس کے باعث وہ مزید عہدوں پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ ترقیاتی منصوبوں میں گانچھے کو نظر انداز کرنے پر نون لیگ گانچھے کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ مسلم لیگ (ن) گانچھے کے صدر سلطان علی خان اور جنرل سیکرٹری رضا الحق مدنی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں رہنماں نے اپنا تحریری استعفیٰ صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کو ارسال کر دیا، جس میں پارٹی قیادت پر مسلسل نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا...