استعفے میں سلطان علی خان اور رضا الحق مدنی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضلع گانچھے کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک برتا اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا، جس کے باعث وہ مزید عہدوں پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ ترقیاتی منصوبوں میں گانچھے کو نظر انداز کرنے پر نون لیگ گانچھے کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ مسلم لیگ (ن) گانچھے کے صدر سلطان علی خان اور جنرل سیکرٹری رضا الحق مدنی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں رہنماں نے اپنا تحریری استعفیٰ صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کو ارسال کر دیا، جس میں پارٹی قیادت پر مسلسل نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ استعفیٰ میں سلطان علی خان اور رضا الحق مدنی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضلع گانچھے کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک برتا اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا، جس کے باعث وہ مزید عہدوں پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔    انہوں نے کہا کہ گانچھے کے کارکنان نے پارٹی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، مگر اس کے باوجود علاقے کو بنیادی سہولیات اور بڑے ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا۔ ان کے مطابق، دیگر اضلاع میں بڑے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ گانچھے کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، استعفے میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت نے گلگت بلتستان میں نئے اضلاع کے قیام اور جگوٹ سکردو روڈ کی توسیع جیسے اہم منصوبوں میں گانچھے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ اسی طرح، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے دانش اسکولوں کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اس منصوبے میں بھی گانچھے کو محروم کر دیا گیا جو یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں میں

پڑھیں:

ترک تنظیم ٹکاکے نمائندوں کا الخدمت آفس اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترک فلاحی تنظیم ٹکا (TIKA) کے وفد نے الخدمت کراچی اور الخدمت کی ناظم آباد میں قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ کیا،وفد میں ٹکا (TIKA) کراچی کے کوآرڈی نیٹر مسٹر معشوق پوسا اور مس فاطمہ شامل تھیں۔ الخدمت کے دفتر آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مہمانوں کو الخدمت کے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعدازاں انہیں الخدمت کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ کروایا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹکس ڈاکٹر عظیم الدین،سینئر منیجر انوار عالم، سینئر منیجر سرفراز شیخ اورمنیجر آر ایم ڈی سید عمران احمد بھی موجود تھے۔وفد نے لیبارٹری کا معائنہ کیا،اس میں موجود جد ید طبی آلات کو دیکھا اور ان میں اپنی بھرپور دلچسپی سے اظہارکیا، ڈاکٹر عظیم الدین نے انہیں لیبارٹری میں دستیاب سروسز سے متعلق آگہی فراہم کی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے،‘‘ہم (TIKA)کے وفد کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے الخدمت کے دفترکا دورہ کیا اور اس کے کاموں میں دلچسپی لی اور منصوبوں کو سراہا۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلق فلاحی میدان میں بھی مضبوط تر ہو رہا ہے۔’’راشد قریشی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ الخدمت اور ٹکا (TIKA) مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے خدمتِ انسانیت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے۔ٹکا (TIKA) کے نمائندوں نے الخدمت کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت پاکستان میں فلاحی خدمات کے فروغ میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے ادارے ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ٹکا (TIKA)کے نمائندوں نے الخدمت کی انسانی خدمت کے منصوبوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین