گانچھے، ٹریکٹر حادثے میں 4 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ گانچھے کے علاقے گلشن کبیر میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر کھائی میں جا گیا اور جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق مزدوروں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں ٹریکٹر حادثے میں 4 مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ دس زخمی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ گانچھے کے علاقے گلشن کبیر میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر کھائی میں جا گیا اور جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق مزدوروں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حسن ابدال: برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
حسن ابدال میں برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں 10 افراد سوار تھے، 5 کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ 5 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔
بعدازاں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران بہہ جانے والی 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آئے اور بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔