شگر میں تنازعہ، دانش سکول گانچھے میں تعمیر کیا جائے، صوبائی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
گلگت بلتستان وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گانچھے میں ڈویژنل پبلک سکول کی زمین پر دانش سکول تعمیر کرے۔ دانش اسکول کے قیام کے لیے شگر میں مختص کی گئی زمین تنازعے کا شکار ہونے کے باعث منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ گانچھے میں ڈویژنل پبلک اسکول کے لیے پہلے سے مختص زمین موجود ہے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گانچھے میں ڈویژنل پبلک سکول کی زمین پر دانش سکول تعمیر کرے۔ دانش اسکول کے قیام کے لیے شگر میں مختص کی گئی زمین تنازعے کا شکار ہونے کے باعث منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ گانچھے میں ڈویژنل پبلک اسکول کے لیے پہلے سے مختص زمین موجود ہے، جس کی چار دیواری بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دانش اسکول کو گانچھے میں تعمیر کیا جائے، جس کی وجہ سے ضلع میں تعلیمی سہولیات کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ کیونکہ شگر میں دانش اسکول کے لیے مختص زمین پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، جس کے باعث منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو پا رہا۔ دوسری جانب گانچھے میں پہلے سے تعلیمی مقاصد کے لیے دستیاب زمین کو بروئے کار لاتے ہوئے دانش اسکول کے قیام کا عمل تیز کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دانش اسکول کے کا شکار کے لیے
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں
اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں آپ کی دعاؤں سے محفوظ ہوں۔