2025-04-25@07:59:01 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«گرینڈ ہیلتھ الائنس کے»:

پنجاب اسمبلی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملات حل کئے جائینگے، مجتبیٰ شجاع: حق دیا جائے، پی پی ارکان: اپوزیشن کا روایتی احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 42منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن ارکان ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی تصاویر تھام رکھی تھیں۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر قانون صہیب بھرتھ کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن امجد علی جاوید نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس والے شکوہ کناں ہیں ان کی بات سنیں، گرینڈ ہیلتھ الائنس کو باہر بیٹھے دس دن ہو گئے ہیں، متعلقہ وزیر ایوان میں آکر بتائیں۔ پیپلز پارٹی کے ممتاز چانگ...

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش،پولیس کا مظاہرین پر واٹرکینن کا استعمال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)لاہور کے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے دھرنا آج بھی جاری رہا،صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین نے وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی ضد کی ۔پولیس نے احتجاجی ملازمین کو آگے نہ بڑھنے کی ہدایات کیں لیکن احتجاجی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے لگے جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین پر واٹرکینن کا استعمال کئے جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے اس موقع...
ڈاکٹرز رہنماوں کا کہنا ہے کہ ہم نے جناح اور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور سے ڈاکٹرز اور عملہ اور نرسوں کو وڈرا کر لیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت آؤٹ ڈورز ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے بغیر کیسے چلاتی ہے۔ ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ پھر تو ہم یہ کہتے ہیں کہ حکومت سے حکومت نہیں چل رہی تو اس کو بھی آؤٹ سورس کر دیا جائے پورا صوبہ آؤٹ سورس کر دیا جائے اور ملک آؤٹ سورس کر دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر فیصل چوک میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری ہے۔ اس موقع پر الائنس میں شامل 40 تنظیموں نے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر...
علی ساہی: لاہور ٹریفک پولیس کو دیگر پولیس ونگز کی طرح اضافی الاؤنس ملے گا جس کی سمری حکومت کو بھجوادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے وارڈنز کے لیے رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔سی ٹی او نے درخواست کی ہے کہ رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی مد میں ایک بنیادی تنخواہ کی منظوری دی جائے۔ سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار روزانہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔حادثات میں درجنوں اموات اور سینکڑوں...
ترجمان حکومت بلوچستان نے اعلان کیا کہ محکمہ صحت میں جاری اصلاحات وسیع تر عوامی مفاد میں ہیں اور ان کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے حل کیلئے مربوط طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد سرکاری ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے آئندہ ہر قسم کی ہڑتال اور احتجاج سے اجتناب کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے...
---فائل فوٹو حکومتِ بلوچستان اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کر دیا گیا ہے، حکومت جی ایچ اے کے تمام مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت ایف آئی آر، شوکاز، 3 ایم پی او سمیت تمام تادیبی کارروائیاں ختم کرے گی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے اور تمام سروسز کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 10 روز سے جاری تھی۔