ٹریفک پولیس لاہور کے لئے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
علی ساہی: لاہور ٹریفک پولیس کو دیگر پولیس ونگز کی طرح اضافی الاؤنس ملے گا جس کی سمری حکومت کو بھجوادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے وارڈنز کے لیے رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔
سی ٹی او نے درخواست کی ہے کہ رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی مد میں ایک بنیادی تنخواہ کی منظوری دی جائے۔
سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار روزانہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔
حادثات میں درجنوں اموات اور سینکڑوں ٹریفک پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہوچکے ہیں۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
اُن کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے بھی ٹریفک پولیس کو اضافی الاؤنس کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
راولپنڈی: اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار
راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔