2025-04-26@06:58:03 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«گوئٹے مالا»:

    گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ہلاکتیں 53 ہو گئیں، ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے وقت بس سان اگسٹن آکاساگو استلان سے دارالحکومت آ رہی تھی۔ گوئٹے مالا کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کارلوس ہرنینڈز کا کہنا ہے کہ 36 مردوں اور 15 خواتین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو آرییولو نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے فوج اور ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات ک ردیا ہے۔ گوئٹے مالا کے صدر نے سوشل میڈیا پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار بھی کیا...
    گوئٹے مالا (نیوز ڈیسک)وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز گوئٹے مالا میں ایک مسافر بس پُل کے حفاظتی جنگلے کو توڑتی ہوئی 20 میٹر گہری کھائی میں گری۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہو گئے۔مسافر بس میں تقریباً 75 افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 36 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا...
    GUATEMALA CITY: گوئٹے مالا شہر میں ایک بس ہائی وے پل سے گندے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسافروں سے بھری بس سان اگسٹن اکاساگوسٹلان شہر سے مصروف راستے کے ذریعے دارالحکومت میں داخل ہو رہی تھی جب یہ ایک ہائی وے پل پونٹے بیلس سے تقریبا 20 میٹر نیچے گندے نالے میں گر گئی۔ ترجمان کارلوس ہرنینڈز نے بتایا کہ 36 مردوں اور 15 خواتین کی لاشوں کو صوبائی مردہ خانے بھیج دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ گوئٹے مالا کے...
    گوئٹے مالا سٹی(مانیٹر نگ ڈ یسک )لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ یہ لاطینی امریکا میں برسوں میں ہونے والے بدترین سڑک حادثات میں سے ایک ہے۔میونسپل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 70 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس ایک پل سے ٹکرا کر گندے پانی سے آلودہ ندی میں جاگری، جس کے ملبے سے 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔امدادی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکار فائر فائٹرز گروپ کے ترجمان وکٹر گومز نے تصدیق کی کہ عارضی مردہ خانے میں 51 لاشیں موجود...
    گوئٹے مالا شہر: لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ یہ لاطینی امریکا میں برسوں میں ہونے والے بدترین ٹریفک حادثات میں سے ایک ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق میونسپل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 70 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس ایک پل سے ٹکرا کر گندے پانی سے آلودہ ندی میں جاگری،بس کو کاٹ کر 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ امدادی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکار فائر فائٹرز گروپ کے ترجمان وکٹر گومز نے تصدیق کی کہ ’عارضی مردہ خانے میں 51 لاشیں موجود...
۱