گوئٹے مالا میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ ، 55 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
گوئٹے مالا (نیوز ڈیسک)وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز گوئٹے مالا میں ایک مسافر بس پُل کے حفاظتی جنگلے کو توڑتی ہوئی 20 میٹر گہری کھائی میں گری۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہو گئے۔مسافر بس میں تقریباً 75 افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 36 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا اور بس کئی چھوٹی گاڑیوں سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔یہ گوئٹے مالا میں حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔گوئٹے مالا کے صدر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزیر مواصلات نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس 30 سال پرانی تھی لیکن اسے تاحال سڑک پر چلنے کی اجازت حاصل تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں، تاہم حکام یہ جانچ رہے ہیں کہ آیا بس میں ضرورت سے زیادہ مسافر تو سوار نہیں تھے۔دوسری جانب پبلک پراسیکیوٹر آفس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مسافر بس
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
پشاور (ویب ڈیسک) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں جن کو آبائی گاؤں مالی خیل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
جاں بحق نوجوان حسن کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا لیکن اب طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
مزید :