لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں بس کھائی میں جاگری‘ 51 ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
گوئٹے مالا سٹی(مانیٹر نگ ڈ یسک )لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ یہ لاطینی امریکا میں برسوں میں ہونے والے بدترین سڑک حادثات میں سے ایک ہے۔میونسپل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 70 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس ایک پل سے ٹکرا کر گندے پانی سے آلودہ ندی میں جاگری، جس کے ملبے سے 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔امدادی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکار فائر فائٹرز گروپ کے ترجمان وکٹر گومز نے تصدیق کی کہ عارضی مردہ خانے میں 51 لاشیں موجود ہیں۔ریسکیو اہلکار ملبے سے 10 زخمیوں کو نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریالو نے اس سانحے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قومی سوگ کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ گوئٹے مالا کے لیے مشکل دن ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا اور بس متعدد چھوٹی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری۔محکمے کے کارلوس ہرنینڈز نے صحافیوں کو بتایا کہ بس دھات کی رکاوٹ کو توڑ کر تقریباً 20 میٹر (65 فٹ) گہری کھائی میں گری، جہاں گندے پانی سے آلودہ دریا تھا۔وزیر مواصلات میگوئل اینجل ڈیاز کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس 30 سال پرانی تھی لیکن اس کے پاس چلانے کا لائسنس موجود تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے راوی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کی لاشیں دریاسے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں، ڈوبنے والوں میں نصیب اللہ، امیرحمزہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بچے 5 نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔
Post Views: 1