2025-11-03@17:25:47 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«یوگی کی»:

    اسلام آباد (وقائع نگار) بھارت میں انتہا پسند مودی حکومت نے مسلمانوں کی مذہبی و ثقافتی شناخت مٹانے کی منظم مہم تیز کر دی ہے۔ مساجد کی شہادت، تاریخی شہروں کے ناموں کی تبدیلی اور اسلامی ورثے کی نفی مودی کی فرقہ وارانہ سیاست کی کھلی مثال بن چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری کے علاقے مصطفیٰ آباد کا نام تبدیل کر کے کبیر دھام رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے بقول یہ فیصلہ مقامی ہندوؤں کے جذبات کے احترام میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مسلمان حکمرانوں نے ایودھیا کا نام فیض آباد، پریاگ راج کا الہٰ آباد اور...
    بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم  نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی کے تحت مسلمانوں کے خلاف تشدد کی لہر بڑھتی جا رہی ہے۔ نریندر مودی اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی ہندوتوا پالیسیوں نے بھارت کو انتہا پسندی کا گڑھ بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے بھارت کے سیکولر ازم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ مودی راج میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور  اقلیتوں کے مذہبی و اقتصادی حقوق انتہا پسندوں کے نشانے پر  ہیں۔  وزیر اعلی ٰاتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلم مخالف اقدامات   کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب  مسلمانوں کے کھانے اور مذہبی آزادی پر بھی قدغن  لگا دی گئی...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ جب اپوزیشن پارٹیوں نے مندر کی تعمیر پر سوال اٹھایا تو آر ایس ایس کے رضاکار لاٹھی چارج اور گولیوں کا سامنا کرنے کے بعد بھی پُرعزم رہے، آر ایس ایس کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں منعقدہ آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات میں بڑا بیان دیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حلال سے تصدیق شدہ مصنوعات نہ خریدیں۔ یوگی نے واضح طور پر کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت نے اس طرح کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ بقول انکے اس سے حاصل ہونے...
    بھارت میں آر ایس ایس کے نظریے پر چلنے والی مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات ایک بار پھر نشانے پر ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں ایک 10 سال پرانی مسجد کو انتظامیہ نے تجاوزات کا الزام لگا کر مسمار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت: 185 سال پرانی مسجد کا ایک حصہ منہدم کردیا گیا عینی شاہدین کے مطابق، رائے بزرگ گاؤں میں مسجد کو فوجی دستے اور بھاری پولیس نفری کی موجودگی میں گرایا گیا، جس سے مقامی آبادی میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔ بھارتی اخبار دی ٹیلی گراف انڈیا نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ گزشتہ 4 ماہ میں دوسری مسجد کی مسماری ہے۔ اس سے قبل رضائے مصطفیٰ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار یوگیش تریپاٹھی، جو ڈرامہ بھابھی جی گھر پر ہیں میں اپنے کردار ہاپو سنگھ سے شہرت پا چکے ہیں، ایک وقت وہ اداکار تھے جو ممبئی کی سڑکوں پر قلم فروخت کرنے پر مجبور تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوگیش تریپاٹھی کے پاس کبھی رہنے کو گھر نہیں تھا اور وہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارتے تھے۔ یوگیش 2004 میں اداکار بننے کا خواب دل میں لیے اتر پردیش سے ممبئی منتقل ہوئے۔ اخراجات پورے کرنے کے لیے اسٹیج پر بطور بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کام کیا اور سڑکوں پر قلم فروخت کیے۔ ان کے مطابق وہ اپنے گھر والوں کو یہ کہہ کر مطمئن...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’ستھرا پنجاب – ویسٹ ٹو ویلیو‘ پراجیکٹ کے تحت پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں بائیو ڈی گریڈ ایبل آلائشوں سے بائیوگیس پیدا کی گئی، جس سے ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے 20 سے 25 ہزار کلو گیس تیار کرنا ممکن ہوا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے گیس پیدا کرکے 60 سے 70 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے، جبکہ چند لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ 50 میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ 3 ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل کیا جا...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ عید کے پہلے دن جو جوڑا خوشی سے مسکراتا نظر آیا تھا، وہ اب گہرے غم میں ڈوب چکا ہے۔ ماورا اور امیر کا پیارا پالتو کتا ’یوگی‘ صرف دو سال کی عمر میں ہی انہیں ہمیشہ کےلیے چھوڑ گیا۔ عید کی رونقوں کے درمیان آنے والا یہ صدمہ دونوں اداکاروں کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا۔ ماورا نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے۔ اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ۔ میرے گولڈن بوائے…میرے یوگی…لو یو…‘‘ امیر گیلانی نے بھی جذباتی پوسٹ شیئر کی جس...
    ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار پاکستان کے خوبصورت جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ماورا کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے ‘ثبات’ ‘نیم’، ‘سمی’، ‘جفا’، ‘نوروز’، ‘سمی’، ‘قصہ مہربانو کا’، ایک تمنا لاحاصل سی’ اور ‘آنگن’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں صرف ایک فلم ‘صنم تیری قسم’ میں کام کرکے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئی جو پہلی ریلیز پر تو سوائے ایک گانے ‘تو کھینچ میری فوٹو’ کی مقبولیت کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی البتہ دوبارہ ریلیز پر سپر ہٹ قرار پائی۔ اداکارہ نے سال 2025 فروری میں اپنی دیرینہ محبت امیر گیلانی سے اچانک...
    بھارت میں نام نہاد قوانین کی آڑ لے کر مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں  تمام اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے لیے مذہبی تہوار منانا جرم  بنا دیا گیا ہےاور عید قرباں  آتے ہی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان اٹھانا شروع  کردیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں  کے قریب آتے ہی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نیشنل ہیرالڈ کے مطابق اُتر پردیش میں گائے  اور اونٹ  سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یو پی میں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کیےجانے کے بعد پاکستان سے بھاگ کربھارت جا کر شادی رچانے والی سیماحیدر کےلیے عجیب صورتحال پیدا کردی ہے۔ اپنے ویڈیو میں سیماحیدر نے کہا کہ “میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی۔ میں بھارت کی بہو ہوں اور میں وزیر اعظم (نریندر) مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی (آدتیہ ناتھ) سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے بھارت میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ سیماء حیدر 2023 میں اس وقت خبروں میں آئیں جب وہ پاکستان چھوڑ کر اپنے بھارتی محبوب سچن مینا سے شادی کرنے کے لیے بھارت آ گئیں۔ قبل ازیں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا تھا کہ محبوب کی خاطر...
    ڈاکٹر سلیم خان   اتر پردیش کے آگرہ میں رانا سانگا کا یوم پیدائش منانے کے لیے راجپوتوں کو متحد کرنے کی قوائد کے بیچ فتح پور میں دن دہاڑے ٹرپل مرڈر کا ایک ایسا واقعہ رونما ہوگیا جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ ہتھگام تھانہ حلقہ کے تہیرا پور چوراہے کے پاس ایک بائک سوار کسان رہنما پپو سنگھ (50)، اس کے بیٹے ابھئے سنگھ (22) اور چھوٹے بھائی رنکو سنگھ (40) کو ٹریکٹر سوار حملہ آوروں نے گولیوں سے بھون کر قتل کر دیا۔ اس خون خرابے میں مرنے اور مارنے والے دونوں یوگی کے ذات بھائی راجپوت تھے ۔ کہاں تو یوگی کا 20فیصد مسلمانوں کے خلاف 80 فیصد ہندووں کو متحد کرنے کا...
    یاد رہے کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگی ناتھ کا مسلمانوں کے حوالے سے حالیہ بیان ان کے اسلامو فوبیا کی تازہ ترین مثال ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے...
    بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت میں سناتن دھرم (قدیم ہندو دھرم) کو بحران لاحق ہوا تو پھر کوئی بھی مذہب محفوظ نہ رہ سکے گا۔ ملک میں یکجہتی اور یگانگت برقرار رکھنا لازم ہوچکا ہے۔ بھارت پر کوئی بحران آیا تو سناتن دھرم بھی اُس بحران کی زد میں آئے گا۔ ایسی حالت میں کوئی بھی دھرم، فرقہ یا ذات محفوظ نہ رہ سکے گی۔ پریاگ راج (اِلٰہ آباد) میں مہا کُمبھ میلے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سناتن دھرم برگد کا وہ درخت ہے جس کی چھاؤں میں سب پھل پھول رہے ہیں۔...
    بھارت کے مشہور ٹی وی اور مراٹھی فلموں کے اداکار یوگیش مہاجن  کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ 44 سالہ یوگیش اپنے جاری ڈرامے "شیو شکتی: تپ، تیاگ، تانڈو" میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور تھے۔ وہ اپنے اومرگاؤں کے فلیٹ میں بے ہوش پائے گئے جب وہ شوٹنگ کے لیے نہیں پہنچے۔ اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ یوگیش مہاجن کی اچانک موت سے ان کے ساتھی اداکار، مداح، اور انڈسٹری کے لوگ صدمے میں ہیں۔ ان کی ساتھی اداکارہ اکنگشا راوت نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یوگیش کا زندہ دل رویہ اور مزاح ہر کسی کو پسند تھا۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ ہمارے...
    یوپی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈھانچہ ہری ہر مندر کو گرا کر تعمیر کیا گیا تھا، تو مسلمانوں کو عدالتوں کے چکر میں پڑے بغیر اسے ہندوؤں کے حوالے کر دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اگر مذہبی کتابوں اور آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سنبھل میں کلکی کو وقف ایک ہری ہر مندر شاہی جامع مسجد کی تعمیر سے پہلے موجود تھا، تو مسلمانوں کو اس مغلیہ دور کی مسجد ہندوؤں کے حوالے کر دینی چاہیئے۔ معلوم ہو کہ یوگی آدتیہ ناتھ کمبھ میلہ میں میڈیا ہاؤس "آج تک" کے زیر اہتمام  منعقد ایک کانکلیو میں...
۱