ماورا اور امیر کی عید کی خوشیاں سوگ میں بدل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار پاکستان کے خوبصورت جوڑوں میں ہوتا ہے۔
ماورا کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے ‘ثبات’ ‘نیم’، ‘سمی’، ‘جفا’، ‘نوروز’، ‘سمی’، ‘قصہ مہربانو کا’، ایک تمنا لاحاصل سی’ اور ‘آنگن’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں صرف ایک فلم ‘صنم تیری قسم’ میں کام کرکے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئی جو پہلی ریلیز پر تو سوائے ایک گانے ‘تو کھینچ میری فوٹو’ کی مقبولیت کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی البتہ دوبارہ ریلیز پر سپر ہٹ قرار پائی۔
اداکارہ نے سال 2025 فروری میں اپنی دیرینہ محبت امیر گیلانی سے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔
امیر گیلانی سے ماورا کی ملاقات تو پہلی بار یونیورسٹی میں ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان محبت ڈرامہ سیریل ‘ثبات’ کے سیٹ پر پروان چڑھی، اگرچہ دونوں نے اپنے رشتے کو بہت زیادہ ظاہر کرنے سے گریز کیا لیکن دیکھنے والوں کی نظروں نے ان دونوں کے آنکھوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت کو بھانپ لیا تھا۔
چند ماہ قبل ہی ماورا اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات کا انعقاد ہوا جو اس جوڑے کی طرح ہی خوبصورت تھیں، اس کے بعد سے دونوں کی خوش خرم ازدواجی زندگی ان کی سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹس سے خوب جھلکتی ہے۔
حال ہی میں عید الضحیٰ کے موقع پر ماورا اور امیر نے اپنی دلکش ویڈیو انسٹاگرام کی زینت بنائی جس میں وہ دونوں امیر کی بہن کے ہمراہ ایڈ شیریں کے وائرل گانے چم چم پر موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔
عید کے موقع پر نازک کی ماورا ڈیزائنر فرحت طالب عزیز کا لائٹ گرین اور پرپل امتزاج کا جوڑا پہنی نظر آئیں جبکہ امیر گیلانی لائٹ گرے میں پہلی بار کلین شیو لک کے ساتھ ڈیشنگ قرار پائے۔
تاہم اس عید کے موقع پر شاید اس جوڑے کی خوشیوں کا عمر خاصی مختصر تھی کیوں اسی دوران ان کی زندگی کی ایک اہم چیز ان سے دور ہوکر انہیں غم میں مبتلا کر گئی۔
ہوا کچھ یوں کہ امیر اور ماورا کا پالتو کتا ‘یوگی’ صرف 2 سال کی عمر میں انہیں داغِ مفارقت دے گیا۔
دونوں اداکاروں نے اپنے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس حوالے سے خصوصی پوسٹ کرتے ہوئے اس نقصان سے آگاہ کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ‘ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی اور اچانک چلے گئے، اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ، ہم تمہیں ہر روز یاد کریں گے، ہم ہمیشہ تمہارے بارے میں سوچیں گے، میرے گولڈن بوائے۔۔۔ میرے یوگی۔۔۔ لو یو۔۔۔
View this post on InstagramA post shared by MAWRA (@mawrellous)
دوسری جانب امیر نے بھی یوگی کے لیے خصوصی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آج ہمارے دل کا ایک ٹکڑا ہم سے جدا ہوگیا، میرا بہترین دوست یوگی، جلد ملیں گے۔۔ ساتھ ہی انہوں نے یوگی کا پیدائش کا دن یعنی 6 جون 2023 اور موت کی تاریخ یعنی 8 جون 2025 لکھی۔
A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)
دونوں نے اپنی پوسٹ میں یوگی کے ساتھ گزارے یادگار اور دل کو چھو لینے والے لمحات کی ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یوگی ان کے دل کے کتنا قریب تھا۔
اس صدمے پر جہاں دونوں اداکار اور ان کے اہلِ خانہ غمگین ہیں وہیں انہوں نے عید کے پہلے دن کے علاوہ اپنی مزید کوئی عید پوسٹ بھی شیئر نہیں کی۔
سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے اس صدمے پر دکھ کا اظہار کرتے نظر آئے، بہت سے صارفین نے اپنے تبصروں میں لکھا کہ اپنے پالتو جانور کو کھو دینا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے یہ ہمارے بچوں کی طرح دل میں جگہ بنالیتے ہیں۔
وہیں بہت سے صارفین کتوں کی عمومی عمر کے پیشِ نظر صرف دو سال میں یوگی کی اچانک موت پر اپنی حیرت کا اظہار اور سوال کرتے نظر آئے۔
زیادہ تر صارفین نے ماورا اور امیر کے پالتو کتے کی موت پر ان کو تسلی اور محبت کے پیغام بھیجے اور گزشتہ عید پر یوگی کے ساتھ کھینچی تصاویر کو یاد کیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماورا اور امیر امیر گیلانی ہوتا ہے
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں چین اور امریکا کے صدور کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 6 سال میں دونوں ممالک کے صدور کی پہلی ملاقات ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی دوسری مدت میں بھی ان کی شی جن پنگ سے پہلی ملاقات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی درخواست پر چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا فون سن لیا
ملاقات کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے چین امریکا تعلقات اور مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت و معیشت اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور دوطرفہ تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس ملاقات نے چین امریکا تعلقات کو مستحکم کرنے کا واضح اشارہ دیا ہے۔
ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون اہم موضوع تھا، صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کو اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے طویل المدتی باہمی مفادات پر نظر رکھنی چاہیے اور انتقامی اقدامات کے دائرے میں نہیں پھنسنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا
ملاقات سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ چین اور امریکا غیر قانونی امیگریشن اور ٹیلی کمیونیکیشن فراڈ، اینٹی منی لانڈرنگ، مصنوعی ذہانت اور متعدی بیماریوں سے نمٹنے جیسے شعبوں میں باہمی فوائد پر مبنی تعاون کر سکتے ہیں۔
چین اور امریکا کا شراکت دار اور دوست ہونا، تاریخی حقائق پر مبنی ہے اور وقت کا تقاضہ بھی ہے ، جب تک فریقین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے رہیں گے چین امریکا تعلقات مستحکم انداز میں آگے بڑھتے رہیں گے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا بوسان جنوبی کوریا چین ڈونلڈ ٹرمپ شی جن پنگ