مسلمانوں کو سنبھل کی جامع مسجد ہندوؤں کے حوالے کر دینی چاہیے، یوگی آدتیہ ناتھ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
یوپی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈھانچہ ہری ہر مندر کو گرا کر تعمیر کیا گیا تھا، تو مسلمانوں کو عدالتوں کے چکر میں پڑے بغیر اسے ہندوؤں کے حوالے کر دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اگر مذہبی کتابوں اور آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سنبھل میں کلکی کو وقف ایک ہری ہر مندر شاہی جامع مسجد کی تعمیر سے پہلے موجود تھا، تو مسلمانوں کو اس مغلیہ دور کی مسجد ہندوؤں کے حوالے کر دینی چاہیئے۔ معلوم ہو کہ یوگی آدتیہ ناتھ کمبھ میلہ میں میڈیا ہاؤس "آج تک" کے زیر اہتمام منعقد ایک کانکلیو میں بول رہے تھے۔ یہاں انہوں نے گزشتہ پانچ صدیوں سے موجود سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے تناظر میں یہ بھی کہا کہ کسی کو، کسی بھی متنازعہ ڈھانچے، کو مسجد نہیں کہنا چاہیئے۔ غور طلب ہے کہ یوگی کے یہ تبصرے دسمبر 2024ء کے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے پس منظر میں آئے ہیں، جس میں ملک کی عدالتوں کو دوسرے مذہبی مقامات پر دعویٰ کرنے والے کسی بھی نئے مقدمے کو درج نہیں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ جو عبادت گاہوں کے قانون 1991 کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے، نے کہا کہ جب تک یہ معاملہ زیر التوا ہے، نہ تو نئے مقدمات درج کیے جائیں گے اور نہ ہی زیر التوا مقدمات میں عبوری یا حتمی احکامات جاری کئے جائیں گے۔ یہ حکم سنبھل پر بھی لاگو ہوتا ہے، جہاں ہندو کارکنوں نے شاہی جامع مسجد میں پوجا کے مذہبی حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرنے کی کوشش کی ہے کہ اس مقام پر کبھی ہری ہر مندر موجود تھا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسی بھی متنازعہ ڈھانچے کو مسجد نہیں کہا جانا چاہیئے، جس دن ہم اسے مسجد کہنا چھوڑ دیں گے لوگ وہاں جانا بھی چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح سے اگر کسی کے عقیدے کو مجروح کرکے مسجد جیسا ڈھانچہ تعمیر کیا جائے تو یہ اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جگہوں پر کسی قسم کی عبادت بھگوان کو بھی قبول نہیں۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ "نئے ہندوستان" کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے، جو اپنی وراثت پر فخر محسوس کر سکے، وہ ملک بھر میں ہندو کارکنوں کے قدیم مساجد پر قبضہ پانے کے لئے مقدمہ دائر کرنے کے رجحان کا دفاع کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر ہم اپنے وراثت کی بحالی کی بات کر رہے ہیں تو اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ سنبھل مسجد کا حوالہ دیتے ہوئے آدتیہ یوگی ناتھ نے تجویز پیش کی کہ اگر ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈھانچہ ہری ہر مندر کو گرا کر تعمیر کیا گیا تھا، تو مسلمانوں کو عدالتوں کے چکر میں پڑے بغیر اسے ہندوؤں کے حوالے کر دینا چاہیئے۔ قابل ذکر ہے کہ سنبھل سول جج سینئر ڈیویژن نے 19 نومبر کو کچھ ہندو کارکنوں کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے جلدبازی میں مسجد کے سروے کا حکم دیا تھا۔ ان کارکنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مغل بادشاہ بابر کے زمانے میں تعمیر ہونے والا یہ اسلامی مذہبی مقام اصل میں بھگوان وشنو کے کلکی اوتار کے لئے وقف ایک بڑا ہندو مندر تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہندوؤں کے حوالے کر مسلمانوں کو نے کہا کہ کسی بھی ناتھ نے کہ اگر
پڑھیں:
کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
گلگت بلتستان: (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے۔
گلگت بلتستان کے 78ویں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوتی ہے گلگت بلتستان میرا گھر ہے، آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کر کے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے ایف سی آر کو ختم کیا، ہماری حکومت نے آپ کو قانون ساز اسمبلی دی، آپ کی ہر وادی میں سکول ہونا چاہیے، گلگت بلتستان میں معدنیات ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے۔
صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو اپنی ایئر لائن ملنی چاہیے، یہ پہاڑ آپ کا اور میرا سرمایہ ہیں، آج کا زمانہ کمیونیکیشن کا زمانہ ہے، سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے، گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔
قبل ازیں صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ان کا استقبال کیا، گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی اور آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم