ڈالرز ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ پھر سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2024ء ) ڈالرز ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ پھر سے شروع، مسلسل تیسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہونے کا انکشاف، اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں مزید کمی آگئی ہے۔ مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 3 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 3 ہفتوں کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر نصف ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہو چکی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی ذخائر 16 ارب 40 کروڑڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 71 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 دسمبر 2024 کو زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تھی۔ جبکہ اس سے پچھلے ہفتے میں بھی ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بڑی کمی ہوئی تھی۔ 26 دسمبر 2024 کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 26کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ 26 دسمبر کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 22کروڑ 80لاکھ ڈالر کم ہو کر 11ارب 85کروڑ ڈالر رہ گئے۔بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 3.4کروڑ ڈالر کی کمی سے 4ارب 52کروڑ ڈالر رہ گئے۔ معاشی ماہرین کے مطابق امپورٹ بل میں نمایاں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالرز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی باعث ناصرف زرمبادلہ ذخائر پر دباو بڑھا ہے، ساتھ ساتھ پاکستانی روپے پر بھی دباو بڑھ رہا ہے۔ مارکیٹ میں ڈالرز کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ناصرف زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہو رہی ہے، ساتھ ساتھ کرنسی مارکیٹ میں پھر سے پاکستانی روپیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہونا شروع ہو گیا ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: زرمبادلہ ذخائر میں کے مطابق کے دوران کمی ہو
پڑھیں:
شوگر کے وافر ذخائر کا دعویٰ، مزید درآمد روکنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ میں شوگر اسٹاکس کاجائزہ لیا گیا جس کے دوران چینی کی مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائے گی، ملک میں شوگر کے وافر ذخائر کی دستیابی کا دعویٰ کیا گیا لہٰذا مزید درآمد کی ضرورت نہیں ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق چینی کی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کے موجودہ معاہدوں تک محدود رہے گی۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے آرڈرز پہلے ہی دیے جاچکے ہیں۔ ٹی سی پی کو مزید چینی درآمد نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت نے اس سے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور بڑھی ہوئی قیمتوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے، اس سلسلے میں متعلقہ حکومتی ادارے چپ سادھے ہوئے ہیں۔