Daily Ausaf:
2025-04-26@06:34:36 GMT

کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، کان کن پھنس گئے

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

کوئٹہ کے علاقے سنجدی ک کی ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ ہوا جس میں 12 کان کن پھنس گئے،

چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ کے مطابق کان کنوں کی نکالنے کیلئے آپریشن شروع ہوچکا ہے ۔ دھماکے کے باعث کوئلہ کان اندر سے منہدم ہوچکی ہے،واقعہ ایک گھنٹہ قبل پیش آیا،اطلاع ابھی ملی،ہماری یہ کوشش ہے کہ تمام کانکنوں کو زندہ نکالا جائے .

گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنی غیر ذمے دارانہ حرکت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر کو ہائی وے پر انتہائی خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی آٹو موڈ پر چل رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت قرار دیتے ہوئے موٹروے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف غفلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اوور اسپیڈنگ سمیت متعدد الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے پر اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب ڈکی بھائی کے خطرناک اسٹنٹس نے انہیں مصیبت میں ڈالا ہے۔ تاہم اس بار پولیس کی جانب سے سنجیدہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب سوشل میڈیا اسٹارز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد مدرسے میں گیس لیکج دھماکہ، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنی غیر ذمے دارانہ حرکت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے
  • تورغر: چیئر لفٹ پھنس گئی، ریسکیو عملے نے تمام افراد کو بچالیا
  • بنوں :تھانہ کینٹ کی حدود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،2 پولیس اہلکار زخمی
  • گھوٹکی: کینال منصوبے کیخلاف قومی شاہراہ پر 2 دھرنے جاری
  • تلخ کلامی کے بعد محمد رضوان اور کولن منرو مشکل میں پھنس گئے!
  • متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں
  • پنجاب و دیگر صوبوں سے آنیوالی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں
  • شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ
  • کینال تنازع پر دھرنے سے سندھ میں کنٹینرز پھنس گئے، اشیائے ضرورت کی قلت کا خدشہ