کراچی، سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا برائے تاوان کیس میں معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جبکہ سی ٹی ڈی سول لائنز انٹیلیجنس ونگ میں تعینات کانسٹیبل علی رضا تاحال فرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے سب انسپکٹر اور 2 دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی رضا کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کرکے ان کا سسپنڈ کمپنی آپریشن سی ٹی ڈی تبادلہ کر دیا۔
واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شہری ارسلان کو منگھوپیر کے علاقے سے بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس افراد نے اغوا کیا تھا۔ ملزمان بعد ازاں صدر پاسپورٹ آفس کے قریب لے جا کر شہری ارسلان کے موبائل فون کی مدد سے اس کے اکاؤنٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کرکے انہیں مزار قائدؒ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں پولیس نے ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جبکہ سی ٹی ڈی سول لائنز انٹیلیجنس ونگ میں تعینات کانسٹیبل علی رضا تاحال فرار ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
کراچی:کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔
جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔
ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتار ڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار محمد عمیر کی شہادت میں ملوث تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اورکورنگی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔