نمائش دھرنا ہنگامہ آرائی کیس: عدالت نے 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
عدالت نے 2 ملزمان علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ملزمان کی فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے نمائش چورنگی سے گرفتار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے لہذا ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس، زین، حسن رضا، صادق علی، ایوب، صدیق, شیان، شکیل شامل ہیں۔ جن ملزمان کی ضمانت مسترد ہوئی ان میں 2 کم عمر ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان کے کم عمر ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے 2 ملزمان علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں رہا کردیا تھا۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ملزمان کی فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے نمائش چورنگی سے گرفتار کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
سابق ناظم صدیق قریش کیجانب سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسکی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عالیہ بلوچستان میں جاری ہے۔ سماجی رہنماء اور سابق ناظم صدیق قریش نے دفعہ 110 کے تحت درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اقبال کاسی اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جبکہ درخواست گزار صدیق قریش کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔