کراچی: 7 سالہ بچہ لاپتہ، والد کو بھتے کی کالز موصول
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
علامتی فوٹو
نارتھ کراچی میں 7 سالہ بچہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا، بچے کے لاپتہ ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کو مختلف موبائل نمبروں سے بھتے کے پیغامات ملے، موبائل فون نمبروں کی معلومات حاصل کرلی گئیں، جن نمبروں سے میسجز ملے وہ پنجاب اور بلوچستان کے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میسج کرنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بچے کے والد کا نمبر حاصل کیا، فلیٹ میں بنی پانی کی ٹنکیاں بھی چیک کرلی گئیں، ابھی تک بچے صارم کا کچھ پتا نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں۔
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے کا رہائشی 7 سالہ صارم دو روز پہلے فلیٹوں میں بنے مدرسے گیا لیکن پھر گھر واپس نہ پہنچ سکا، بچے کے بھائی نے بتایا کہ دونوں بھائی مدرسے سے ساتھ ہی نکلے تھے لیکن بڑا بھائی گھر پہنچ گیا چھوٹا لاپتہ ہوگیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا۔
صارم کے والدین نے اسکی گمشدگی پر تھانہ بلال کالونی میں اغواء کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔
پولیس نے رہائشی عمارت کے تمام فلیٹس میں سرچ آپریشن کیا ساتھ ہی قریب موجود گٹر اور زیر زمین ٹینک کو بھی دیکھا گیا لیکن بچے کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔
پولیس کے مطابق ہر پہلو سے چھان بین کی جارہی ہے امید ہے بچہ جلد مل جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان: جانور دھوپ میں کیوں باندھے؟ بھائی نے کلہاڑی سے بہن کو قتل کر دیا
—فائل فوٹوڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کہنہ کے ایک گھر میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے جانور دھوپ میں بندھے دیکھے تو مشتعل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے جھنگ: کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیاوالد نے بتایا ہے کہ بیٹے نے غصے میں کلہاڑی کے وار سے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا کہ جبکہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔