نجیب میقاتی کی نومنتخب صدر سے ملاقات، لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
میڈیا کو جنرل جوزف عون سے اپنی ایک ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے لبنان کے عبوری وزیراعظم کا کہنا تھا نو منتخب صدر کے ساتھ جن موضوعات پر گفتگو ہوئی ان میں جنوبی لبنان سے صیہونی فورسز کا مکمل انخلاء اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم "نجیب میقاتی" نے ملک سے صیہونی فوج کے انخلاء پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں، میں نے نو منتخب صدر جنرل "جوزف عون" سے ملاقات کی اور اس حساس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ نجیب میقاتی اور لبنانی صدر کے درمیان یہ ملاقات "بعبدا صدارتی محل" میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد نجیب میقاتی نے میڈیا کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب صدر کے ساتھ جن موضوعات پر گفتگو ہوئی ان میں جنوبی لبنان سے صیہونی فورسز کا مکمل انخلاء اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا شامل تھا۔ نجیب میقاتی نے کہا کہ نومنتخب صدر نے نئی حکومت کی تشکیل تک ہمیں کام جاری رکھنے کا اختیار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک جدید مرحلے کا سامنا ہے۔ ہم لبنان کے تمام حصوں پر حکومتی رٹ کو دائر کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ صبح لبنانی پارلیمنٹ میں صدر کے انتخاب کے لئے اجلاس ہوا۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار دوتہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا تاہم دوسرے مرحلے میں جنرل جوزف عون بھاری اکثریت سے منتخب اراکان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ پہلے مرحلے میں 128 ممبران اسمبلی میں سے 71 نے اپنا ووٹ جنرل "جوزف عون" کے حق میں کاسٹ کیا۔ صدر کے انتخاب کے لئے لبنانی پارلیمنٹ میں آج کے اجلاس میں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز لبنان کے رسمی وقت دوپہر دو بجے ہوا جس میں جنرل جوزف عون کو 99 ووٹ ملے۔ جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر لبنان کے صدر منتخب ہو گئے۔ تاہم اس عمل کے دوران ممبران اسمبلی کے درمیان ہلی پھلکی نوک جھونک کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نجیب میقاتی لبنان کے کہا کہ صدر کے
پڑھیں:
وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ اور گہرے تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون اور ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے اقدامات پر زور دیا گیا۔دونوں فریقین نے صحت کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے ٹیکنالوجی آف ٹرانسفر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک صحت کے شعبے ایک دوسرے کے تجربات بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان وڑن کے مطابق صحت کے شعبے میں جامع اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ترکیہ کے سفیر نے بھی پاکستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو سراہا۔