عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، جے یو آئی کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست بی بی 45 کوئٹہ کے مضحکہ خیز نتیجے نے بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ الیکشن میں ہونی والی دھاندلی کا حساب لیا جائے گا۔ مزید خاموشی اختیار نہیں کر سکتے ہیں۔ یہ بات جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست بی بی 45 کوئٹہ کے مضحکہ خیز نتیجے نے بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا۔ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کا حساب لے کر دم لیں گے۔ جمعیت کی عوامی قوت کو بروئے کار لانے کا وقت آچکا ہے۔ مزید ناانصافی پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے ہیں۔ اپنے قائد کی ہدایات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی بی 45 کوئٹہ میں بدترین اور شرمناک دھاندلی کے خلاف عوام نے کامیاب پہیہ جام ہڑتال میں جمعیت کا ساتھ دے کر یہ ثابت کر دیا کہ عوام اپنے ووٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہڑتال نہ صرف جمہوری حقوق کے تحفظ کی علامت ہے، بلکہ یہ عوامی ریفرنڈم بھی ہے۔ جس میں حلقے کے لوگوں نے دھاندلی کو یکسر مسترد کر دیا۔ حکومت اور متعلقہ ادارے عوامی فیصلے کا احترام کریں اور شفاف تحقیقات کرکے انصاف کو یقینی بنائیں۔ جمعیت کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ جے یو آئی آئندہ بھی عوامی حقوق کی حفاظت کے لئے میدان میں موجود رہے گی اور کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
لاہور:سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی۔
پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔
واہگہ/ اٹاری باردڑ اورکرتارپورکوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا۔
البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاتراسے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔