عمران خان سیاسی نہیں کرمنل قیدی ہے، رہا نہیں کرسکتے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی:
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی دلدل میں پھنسایا، 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو آج تک را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔
احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف منظم سازشیں کرتی رہی، یہ جماعت پاکستان دشمن عناصر کا اثاثہ اور ملک دشمن لابیوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، تحریک انصاف نے پاکستان کو مغرب میں نیچے گرانا چاہا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت درست کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے،ہمارے آنے کے بعد دنیا بھر میں اب پاکستانی معیشت مستحکم ہونے کے چرچے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملک میں 30 فیصد زیادہ ترسیلات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنا میگا پروگرام اڑان شروع کر رکھا ہے، اڑان پروگرام کے بعد اب پاکستانی معیشت نے اڑان بھرنی ہے، انہوں نے کہا کہ جس ملک کی سڑکوں پر انتشار ہوگا وہاں سرمایہ کار نہیں آسکتے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے مقدمے ملکی عدالتوں میں لڑے، ہم نے اپنے ملک کو بدنام نہیں کیا، آج پی ٹی آئی مظلوم بنتی ، پی ٹی آئی نے ملکی پچاس ارب روپے اپنے دوست کے اکاونٹ میں ڈلوائے ، یہ ڈاکہ نہیں تو کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیازی نے قیمتی تحائف سستے داموں فروخت کرکے خود کو فائدہ پہنچایا،نیازی سیاسی قیدی نہیں ایک کرمنل قیدی ہے، حکومت نیازی کو رہا نہیں کرسکتی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: احسن اقبال پی ٹی آئی نے ملک کو نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت؟ وفاقی وزیر کا دلچسپ تبصرہ
وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے عمران خان کے بیٹوں کے آمد کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت آرہے ہیں؟ بانی کے بیٹوں کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ آئیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پہلے بھی حکومت میں آنے کی دعوت دی وہ نہیں آئے مگر اب مجھے علم نہیں وہ حکومت میں آرہے ہیں یا نہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو انتظامی امور میں مسئلہ ہے، وہ چاہتے ہیں انتظامی امور میں ان کا عمل دخل ہو، ہم نے پہلے ہی ان کو بہت زیادہ پذیرائی دی ہوئی ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت آرہے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں، ہمیں معلوم ہے اور قوم کو بھی بتانا چاہتے ہیں عمران خان کو جن پاکستان مخالف قوتوں کی سپورٹ حاصل ہے انہی قوتوں کے ساتھ ان کے بیٹے رابطے کررہے ہیں جو عمران خان کی طرح ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس عدالتوں میں ہیں، پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں،عمران خان کو اپنے کیسز کا سامنا کرنا ہوگا اور قانون انصاف کے تقاضے پورا کرنا ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت سن لے اس نے ہمارا پانی روکا تو اسے جنگ تصویر کیا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارت کے ساتھ اس وقت تک تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے جب تک کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل نہیں ہوجاتا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرعی انقلاب کے لیے وزیر اعظم نے بہت سی ہدایات دی ہیں، ہم چاہتے ہیں کسان کو تمام سہولتیں ملیں، معیاری رجسٹرڈ بیج اورکھاد ملے، عوام دیکھیں گے اگلے چھ ماہ میں زرعی انقلاب کے اثرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔