بھارت؛ ریاست نووائیڈا میں نوجوان کو واک کرنا جرم بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
NOIDA:
بھارت کی ریاست گریٹر نووائیڈا میں سروس روڈ پر جاگنگ کرنے والے 14 سالہ نوجوان کو دولت کے نشے میں دھت ملزمان کا نشانہ بنے جہاں ان کی تیزرفتار گاڑی جیگوار نے نوجوان کو لہولہان کردیا اور وہ موت و زندگی کی کش مکش میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گریٹرنووائیڈا میں معمول کے مطابق جاگنگ کرنے والے نوجوان کو کارڈرائیور نے نشانہ بنایا اور موقعے سے فرار ہوگیا تاہم بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ہونے والے 14 سالہ نیرج کے تاجر والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا معمول کے مطابق صبح تقریباً 6 گریٹر نوائیڈ کے مغربی علاقے میں اسٹیلار جیوان سوسائٹی کے قریب واک کے لیے باہر گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیرج سروس روڈ پر واک کر رہے تھے، اسی دوران ایک تیز رفتار جیگوار نے پیچھے سے آکر انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کے سر اور چھاتی پر زخم آئے ہیں۔
نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
نیرج کے والد نے بتایا کہ 14 سالہ بیٹا تعلیم کے ساتھ ساتھ ویب ڈیولپر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
بیرساکھ پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ جیگوار کا ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا جبکہ زخمی نوجوان کے والد کی مدعیت میں شکایت درج کرادی گئی ہے اور اب ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس عہدیداروں نے کہا کہ نوجوان کو نشانہ بنانے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوان کو
پڑھیں:
کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)شہرقائد کے علاقے بلدیہ ٹائون کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچی29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹائون کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹرز کے مطابق یہ پانچوں بچے 29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدائش کے بعد بچوں کو آکسیجن دی گئی کیونکہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ بچوں کی حالت اب پہلے سے قدرے بہتر ہے۔عدنان شیخ کے ماموں نے بتایا عدنان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، اور اس خوشی کے موقع پر پورا خاندان خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔بچوں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔