کراچی:

شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے حوالے سے گزشتہ سال پولیس افسران کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں کے باوجود نئے سال میں بھی جان لیوا ٹریفک حادثات میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 چھیپا حکام کی جانب جاری اعداد شمار کے مطابق نئے سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری کے 10 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 261 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

جاری اعداد و شمار ک مطابق رواں جنوری میں پورٹ قاسم شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ علی محمد ، ڈیفنس فیز 7 شہباز سگنل کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے 65 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوا۔

نارتھ کراچی فور کے چورنگی پاکیزہ بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 سالہ نصیر ، کلفٹن بینظیر پارک کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص  ، نمائش چورنگی کراچی ایکسرے کے قریب  65 سالہ نامعلوم شخص، سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب  36 سالہ امجد، کورنگی ناصر جمپ کرسچن ٹاؤن کے قریب 45 سالہ شاہد ، بلدیہ حب ریور روڈ لکی ہوٹل کے قریب  40 سالہ نامعلوم ، کورنگی چمڑا چورنگی شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں 25 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوا۔ 

اسی طرح  شارع فیصل نرسری پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 45 سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق، ائیر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب بس کی ٹکر سے 30 سالہ خاتون ، سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب 2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 21 سالہ نازش ، نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 سالہ رضوان ، نادرن بائی پاس انڈس کٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 5 سالہ احسان اللہ جاں بحق ہوا۔ 

سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں 16 سالہ نامعلوم ، سپر ہائی وے ٹیکسٹائل مل کے قریب ٹریفک حادثے میں 12 سالہ دانش ، نیپا بدھ بازار کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2 سالہ شازیہ جاں بحق ، جمعرات کو مچھر کالونی الفلاح چوک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 3 سالہ حورین فاطمہ ، بلدیہ حب ریور روڈ شارجہ شاپنگ مال کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد 44 سالہ جمیل اور 30 سالہ اکبرجان سے چلے گئے۔ 

جمعے کو شہید ملت فلائی اوور کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد نعمان اور اسرار جبکہ نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک پل کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے  کی ٹکر سے 32 سالہ فیض محمد جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ جنوری کے 10 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 261 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوا

پڑھیں:

یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے پانچ سالہ جنگ بندی، حماس کی پیشکش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) غزہ پٹی میں 18 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کا ایک وفد قاہرہ میں مصری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس وفد میں شامل حماس کے ایک رہنما نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'حماس ایک ہی مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے اور پانچ سالہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے‘۔

یہ مبینہ تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی ایک حالیہ تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ حماس کے حکام نے اس پیش کش کو''جزوی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک ''جامع معاہدہ‘‘ چاہتے ہیں۔

اسرائیلی تجویز میں 45 دن کی جنگ بندی کے بدلے 10 زندہ یرغمالیوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حماس کا مستقل مطالبہ رہا ہے کہ سیز فائر کا کوئی بھی معاہدہ مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی سے مکمل انخلا اور محصور علاقے میں امداد کی فوری اور بڑی مقدار میں فراہمی سے مشروط ہو گا۔ اقوام متحدہ نے جمعے کے روز خبردار کیا تھا کہ غزہ میں خوراک کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے بقیہ تمام افراد کو رہا اور حماس کے مسلح ونگ کو غیر مسلح کیا جائے۔

تاہم حماس خود کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے کو اپنی 'ریڈ لائن‘ قرار دیتا ہے۔ اسرائیل دفاعی افواج کے نئے حملے

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 17 افراد مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کئی افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کے ریسکیو کی کوشش جاری ہے۔

غزہ سٹی کے صبرہ محلے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ تقریباً 20 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

تاہم سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باصل نے بتایا تھا کہ تقریباً 30 افراد ملبے تلے لاپتہ ہیں۔

حماس کے زیرانتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے دوبارہ شروع کی گئی فوجی مہم کے بعد اب تک کم از کم 2,062 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوں سات اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ کے دوران مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 51,439 ہو گئی ہے۔

حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیلی سرزمین پر 2023ء میں ایک حملے کے بعد اسرائیلی دفاع افواج نے غزہ میں جوابی کارروائیاں شروع کی تھیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حماس نے سات اکتوبر کے حملوں میں 1,218 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ 251 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ پٹی لے گئے تھے۔ ان میں سے 58 اب بھی غزہ میں ہیں اور اسرائیلی فوج کے مطابق 34 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی تازہ فوجی مہم کا مقصد باقی یرغمالیوں کو آزاد کرانا ہے۔ یورپی یونین، امریکہ اور متعدد مغربی ممالک حماس کو دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں۔

ادارت: افسر اعوان، مریم احمد

متعلقہ مضامین

  • رواں سال خونیں ٹریفک حادثات میں اب تک 298 شہری جاں بحق ہوئے
  • کراچی: سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹرالر دو نوجوانوں کو روند کر فرار
  • کپواڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا
  • سانگلہ ہل: موٹر وے ایم 4 پر گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق
  • کراچی؛ نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں گھروں کے اندر لگنے سے خاتون اور 5سالہ بچہ زخمی
  • یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے پانچ سالہ جنگ بندی، حماس کی پیشکش
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب
  • مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب رکشہ حادثہ، ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی
  • تورغر: چیئر لفٹ پھنس گئی، ریسکیو عملے نے تمام افراد کو بچالیا
  • کراچی میں رکشا ڈرائیورز کا احتجاج، اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام