محمد شفیع پینشن کا فیصلہ نہ ہونے پردل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کے احکامات پر ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز لینے پرپابندی کے باعث صدر ٹاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس بلوچ کا گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اب آج لیاری ٹاون کے ریٹائر ڈرائیور محمد شفیع بھی گھریلو پریشانیوں کے باعث دل کا جان لیو ا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ ابھی تک دس ملازمین پینشن کا نہ فیصلہ ہونے پر دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔کے ایم سی یونین کے رہنماوں نے ٹی ایم سیزکے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز کاکیایم سی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔