Jasarat News:
2025-07-24@22:02:59 GMT

شوگر مل مالکان مافیا بن چکے ہیں،ایوان زراعت سندھ

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایوان زراعت سندھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری زاہد حسین بھرگڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے شوگر مل مالکان مافیا بن چکے ہیں، گنے کی قیمت 100 روپے فی من کم کر دی، 2 لاکھ من گنے کی کرشنگ کی صلاحیت رکھنے والی ملیں 50 ہزار من گنے کی کرشنگ کر کے سست رفتاری سے چلنا شروع کر دیں، گنے سے لدے ہزاروں ٹرالر، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں کئی دن سے پھنسی ہوئی ہیں، جس سے آؤٹ زونز سے گنے کی خریداری بند ہے۔ ایوان زراعت سندھ نے 35 شوگر مل مالکان کو مافیا قرار دیتے ہوئے انہیں استحصالی گینگ قرار دے دیا، سندھ حکومت فوری طور پر شوگر مل مالکان کیخلاف کارروائی کرے اور گنے کی قیمت 400 روپے فی من بحال کرنے اور شوگر ملوں کو تیزی سے چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیا نے لاکھوں کسانوں کو یرغمال بنا کر اربوں روپے کی گنے کی معیشت کو لوٹا، قانونی کارروائی کی جائے۔ سندھ کے 35 شوگر مل مالکان نے آپس میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جنہوں نے ایک ہفتے کے اندر گنے کی قیمت 475 روپے فی من کردیا ہے، جبکہ شوگر مل مالکان 2 لاکھ روپے من گنے کی کرشنگ کرنے والی شوگر ملیں اب 50 ہزار من گنے کی کرشنگ کر رہی ہیں، اس کے علاوہ پورے سندھ میں گنے کے مالکان نے سیکٹر اور اپنے آٹر زون سے گنے کی خریداری کا عمل بند کر دیا جس سے سندھ میں گنے کے کاشتکاروں میں شدید بے چینی کی صورتحال پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کسان سراپا احتجاج بن گئے، گنے کے مالکان نے مافیا کا روپ دھار کر سندھ کے لاکھوں کسانوں کو یرغمال بنا لیا، اربوں روپے کی گنے کی معیشت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، کسانوں کا معاشی قتل کیا، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی، ٹرالر، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی ہیں جن سے گنے آہستہ آہستہ لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کٹا ہوا گنا کھیتوں میں سوکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف 10 جنوری کو ٹنڈو الہیار میں چمبڑ شوگر مل کے سامنے گنے سے بھری 130 گاڑیاں، ٹنڈو الہیار شوگر مل کے سامنے 322 گاڑیاں، فاران شوگر مل کے سامنے 263 گاڑیاں، انصاری شوگر کے سامنے 148 گاڑیاں، مل، ڈگری شوگر مل کے سامنے 125 گاڑیاں، مہران شوگر مل کے سامنے 141 گاڑیاں، تھر شوگر مل کے سامنے 245 گاڑیاں، میرپورخاص شوگر مل کے سامنے 277 گاڑیاں، باوانی شوگر مل کے سامنے 266 گاڑیاں، 138 گاڑیاں، کھوسکی شوگر مل، سانگھڑ شوگر مل کے سامنے 174 گاڑیاں، 194 گاڑیاں، آباد گار شوگر مل کے سامنے 145 گاڑیاں، شاہ مراد شوگر مل کے سامنے 230 گاڑیاں کھڑی ہیں، آرمی شوگر مل کے سامنے گنے سے بھری گاڑیاں 3 روز سے کھڑی ہیں جن سے گنا نہیں خریدا جا رہا، تاہم 10 جنوری سے شاہ مراد شوگر مل، فاران شوگر مل، انصاری شوگر مل اور آبادگر شوگر مل نے اپنے آٹ زون سیکٹرز میں گنے کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی اور اپنے سیکٹرز بند کر دیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: من گنے کی کرشنگ سندھ کے

پڑھیں:

کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی

کراچی میں سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔مختلف گوداموں کے مالکان نے میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی
  • جعلی بیج زراعت اور کلائیمیٹ چینج
  • کتے خواب میں اپنے مالکان کو دیکھتے ہیں، ماہر نفسیات کا دعویٰ
  • شوگر ملز کی جانب سے 15 ارب روپے سے زائد کے قرضے واپس نہ کرنے کا انکشاف
  • شوگر ملز کی جانب سے 15ارب روپے سے زائد قرضے واپس نہ کیے جانے کا انکشاف
  • حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں، کتنے لاکھ روپے واجب الادا تھے؟
  • شوگر ملز کی جانب سے 15 ارب روپے سے زائد قرضے واپس نہ کیے جانے کا انکشاف
  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی، سوا اب روپے جمع کرا دیئے
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی