Nawaiwaqt:
2025-07-26@19:53:01 GMT

افسوس ہے! مجھ سے کوئی شادی  نہیں کرنا چاہتا: اداکارہ میرا 

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

افسوس ہے! مجھ سے کوئی شادی  نہیں کرنا چاہتا: اداکارہ میرا 

لاہور (نیٹ نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے روہانسی ہوگئیں۔ میرا کا  سوشل میڈیا پر ایک مختصر انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ سے اینکر نے سوال کیا کہ 'نیلم منیر کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟' جواب میں میرا نے کچھ سوچتے ہوئے کہا 'بس! افسوس ہے'۔ جس پر اینکر نے کہا 'نیلم منیر کی شادی کا افسوس ہے یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے کا؟' میرا نے جواب دیا کہ اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے۔ اینکر کے مسلسل سوالات پر میرا نے انتہائی تحمل مزاجی سے جواب دیا کہ 'مجھے اب تک کوئی نہیں ملا، مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، مجھے وجہ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے'۔ آخر میں میرا کرسی سے اٹھ کر یہ کہتے ہوئے چلی گئیں کہ 'مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا'۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افسوس ہے

پڑھیں:

ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن

ملتان:

میٹرک کے امتحانات میں بورے والا سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے باپ کا نام روشن کردیا، آرٹس گروپ میں 1161 نمبرز حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ہونہار نوجوان کا تعلق بورے والا کے گاؤں سے ہے جس نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نوجوان کے اس کارنامے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں جب کہ اہل محلہ نے بھی نوجوان پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قابل نوجوان محمد احمد نے کہا کہ میرے والد نے نہ صرف میری پڑھائی کا مالی بوجھ اٹھایا بلکہ مجھے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی، وہ کہتے تھے میں خود تو نہیں پڑھ سکا لیکن میرا بیٹا میرا نام روشن کرے گا۔

ہونہار نوجوان کے والد محمد افضل کا کہنا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں، میں پڑھ لکھ نہیں سکا میری خواہش تھی کہ میرا بیٹا پڑھ لکھ جائے۔

متعلقہ مضامین

  • شمعون عباسی نے پہلی بار تین بیویوں کیساتھ طلاق کی وجہ بتادی
  • چین اور امریکہ کے پاس تصادم کی کوئی وجہ نہیں ہے، چینی سفیر
  • حماس غزہ میں کوئی معاہدہ نہیں چاہتی اور ختم کردی جائے گی، ٹرمپ
  • عافیہ صدیقی اور عمران خان کی جیل پر امریکہ میں اسحاق ڈار کی گفتگو
  • چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان
  • اداکارہ عمارہ چوہدری کا تنہا رہنے کا تجربہ، حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار
  • سہیلی کا شوہر چھین کر شادی کرنے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں
  • ایک بھیانک جنگ کا سامنا
  • ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن
  • شاہ رُخ کو گوری یا بالی ووڈ کیرئیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو کیا کریں گے؟