منڈی بہاؤالدین: گھر میں آتشبازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ کے ایک گھر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ جس سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں رکھے ہوئے آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا، جس سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
ایمبولینس کے ذریعے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ فائر ٹینڈر کے ذریعے آگ بجھائی گئی۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ گھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا
دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او)میاں سعید نے کہا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا ، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔سی سی پی او کے مطابق ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فی الحال تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کے علاقوں کو سیل کرکے نفری تعینات کی گئی ، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔