Jang News:
2025-09-18@13:26:16 GMT

بلاول بھٹو نے وزن کم کرلیا؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

بلاول بھٹو نے وزن کم کرلیا؟

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

گزشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب کے دوران اپنے والد کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

تصویر میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔


بلاول بھٹو زرداری کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین اور جیالوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی کی تقریب، صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہم شخصیات کی شرکت

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو شریک تھے۔

اس تصویر سمیت بلاول بھٹو کی تمام حالیہ تصاویر پر صارفین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی پی نے واضح وزن کم کیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں اور صدرِ مملکت کی بیٹیوں، آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے بھی اس تصویر پر سرخ دل کے ایموجیز کے ساتھ کمنٹ کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی بیٹی کی شادی بھٹو زرداری زرداری اور بلاول بھٹو

پڑھیں:

مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت

شنگھائی(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہےکہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

‎‎صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔

صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چین کی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ