موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
صدر ایپسما شمالی پنجاب کے مطابق 13 جنوری بروز پیر سے تمام پرائیویٹ اسکولز ریگولر شیڈول پر عمل کرتے ہوئے کھلیں گے۔
ابرار احمد خان نے واضح کیا کہ تعطیلات میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو یقین دلایا کہ تعلیمی سرگرمیاں مقررہ وقت پر دوبارہ شروع ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں، شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔