WE News:
2025-04-26@06:34:40 GMT

جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟

جانی لیور ایک انڈین کامیڈی اداکار ہیں، جنہیں مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی، بازیگر، دیوانہ مستانہ، عشق، رنجیت کی بھابھی، برسات کی رات، پھر ہیرا پھیری اور دیگر قابل ذکر انڈین فلموں میں ان کی بہترین اداکاری کے لیے سراہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سجل علی اور عمران اشرف کی شادی ہو گئی؟

جانی لیور نے بالی ووڈ کے تقریباً تمام بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ اداکار اپنی  اسٹینڈ اپ کامیڈی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ ان کی بیٹی جیمی لیور بھی ایک کامیاب کامیڈین ہیں۔

بھارتی اداکار جانی لیور کا عمران اشرف کی تعریف میں ویڈیو پیغام

حال ہی میں بھارتی اداکار جانی لیور نے دنیا نیوز پر نشر ہونے والے سیاسی طنزیہ شو مذاق رات میں میزبانی پر پاکستانی اداکار عمران اشرف کی تعریف کی ہے۔

جانی لیور نے مشہور شو میں عمران اشرف کے کام کو سراہتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا۔ انہیں عمران اشرف کے شاندار شو کے انعقاد کا انداز بہت پسند آیا اور انہوں نے مذاق رات کی جی کھول کر تعریف کی۔

جواب میں عمران اشرف نے جانی لیور کے کمنٹس کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

جانی لیور کی جانب سے عمران اشرف کی تعریف کو متعدد پاکستانی فنکاروں نے سراہاتے کہا کہ وہ واقعیتعریفوں کے مستحق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جانی لیور جیمی لیور عمران اشرف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جانی لیور جیمی لیور عمران اشرف کی جانی لیور

پڑھیں:

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا احتجاجی ڈرامہ ناکام

 پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے جانب سے کیا گیا احتجاجی ڈرامہ ناکام ، برٹش پاکستانیوں کی طرف سے بھر پور قوت کا جوابی مظاہرہ کیا گیا، انتہا پسند ہندوؤں کے احتجاج کو زمین بوس کر دیا۔
 بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے احتجاجی ڈرامے پر پاکستانیوں نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت کا مظاہرے سےجواب دیا۔
 پاکستان، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام سے برٹش پاکستانیوں کا بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا، پاکستانی مظاہرین نے آبی دہشتگردی نامنظور، ہندوستان بین الاقوامی دہشتگرد کے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
 بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی دفاعی صلاحیت کی علامت Tea is Fantastic کے نعرے بھارتی ہندو انتہا پسند مظاہرین کو ابھی نندن کی پسندیدہ پاکستانی چائے سے جواب دیا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
  • میجر جنرل الاربیک شرشوف کی جنرل ساحر شمشاد ملاقات، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف
  • پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا احتجاجی ڈرامہ ناکام
  • بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا ڈالا،بھاری جانی مالی نقصان
  • قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قابل تعریف ، پوری قوم ساتھ کھڑی ہے ، صدر زرداری
  • بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
  • ارشد ندیم کو انڈیا آنے کی دعوت دینے پر بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے پیچھے پڑ گئے
  • محمد عامر موقع ملنے پر کس غیر ملکی لیگ میں کھیلنا پسند کریں گے؟
  • بشریٰ انصاری کی زارا نور عباس کے کلاسیکل ڈانس کی تعریف
  • کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں