مٹیاری: مین پوری اور گٹکے کا کاروبار جاری، پولیس ہفتہ لے کر خاموش
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ حیسکو لائن مین گھر کے اندر مین پوری اور گٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتا دے رہا ے۔ مذکورہ لائن مین کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث کئی مرتبہ گرفتار بھی ہو چکا ہے اور اس پر درجنوں کیس چل رہے ہیں لیکن حیسکو حکام اور پولیس اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔
بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 2485 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 14 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 799 پوائنٹس کی کمی ہوئی تو انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 426 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے مارکیٹ میں مندی اور تیزی کا رجحان جاری رہا جب کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی۔ قبل ازیں مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر چکا تھا۔