میئر کراچی مسائل حل نہیں کررہے، لیگی ضلعی صدر کی احسن اقبال سے شکایت
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر قومی ترقی و اقتصادی امور پروفیسر احسن اقبال کے دورہ کراچی کے موقع پر ن لیگ ضلع ملیر کے صدر و یوسی چیئرمین اور کے ایم سی میں نواز لیگ کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان نے حاجی مظفر شجرہ کی
رہائش گاہ پر ملاقات کرکے تنظیمی امور، بلدیاتی مسائل، میئر کراچی کے عدم تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بریفنگ دی۔ فیروز خان نے شکایت کی کہ مرکز میں کولیشن پارٹنر ہونے کے باوجود سندھ میں ہمارے کوئی کام نہیں کیے جارہے، میئر شپ کے انتخابات پر ہونے والے معاہدوں پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا جس سے ناصرف ہمارے حلقوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں بلکہ کارکنوں میں بھی مایوسی پھیل رہی ہے، تدارک نہ نہ کیا گیا تو ہم میئر کراچی کیخلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے میئر کراچی سے رابطہ کرکے کہا کہ کراچی میں نواز لیگ کے بلدیاتی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے بلدیاتی مسائل کا حل یقینی بنائیں جس پرمیئر مرتضی وہاب نے وفاق وزیر کو یقین دلایا کہ نواز لیگ کے پارلیمانی لیڈر کی شکایات کے ازالے کیلیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میئر کراچی
پڑھیں:
سرفراز نواز کا اپنی بیماری سے متعلق وائرل تصویر پر بیان سامنے آگیا
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی تصویر سے متعلق بیان جاری کردیا۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ریورس سوئنگ کے بانی لیجنڈری فاسٹ بولر نے موقف اختیار کیا ہے کہ روٹین کا سالانہ چیک اپ ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر لوگ مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ سال کے بعد اپنا چیک اپ کراتا ہوں، جو ایک روٹین ہے۔ اس کے علاوہ فکر والی کوئی بات نہیں۔‘
واضح رہے سرفراز نواز اپنے اہل خانہ کے ساتھ طویل عرصے پہلے پاکستان سے لندن منتقل ہوچکے ہیں۔