سورج نیلا کیوں پڑا؟ سائنسدانوں نے 2 صدی پرانی گتھی سلجھا لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لندن:
سائنسدانوں کی ٹیم نے سورج کا رنگ تقریباً 2 صدی قبل پراسرار طور پر نیلا پڑنے کی گتھی سلجھا لی۔
اسکاٹ لینڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق1831میں بہت بڑا آتش فشاں پھٹنے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار ہوا میں پھیلی جس سے سورج نیلا نظر آنے لگا، اس سے ٹھنڈ میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔
اپنی دریافت کی توثیق کیلیے انھوں نے آئس کور ریکارڈز کے مطالعہ کے دوران نوٹ کیا کہ1831میں آتش فشاں کے پھٹنے کا کوئی عینی شاہد نہیں کیونکہ ایسا سموشیر نامی دور دراز اور غیر آباد جزیرے پر ہوا جوکہ اس وقت روس اور جاپان کے مابین متنازعہ علاقہ ہے۔
شریک تحقیق کے مطابق لیبارٹری میں آتش فشاں کے مرکز سے ملنے والی برفیلی راکھ کا تجزیہ ایک سنسنی خیز دریافت تھی۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ اس بات کا امکان ہے اسی طرح کا ایک اور آتش فشاں دوبارہ پھٹ کرکرہ ارض پر زندگی کو درہم برہم کر سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
27 مئی کو دوپہر 12:18 بجے مکہ مکرمہ کے آسمان پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ منظر دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی سمت جانچنے کا قدرتی موقع فراہم کرتا ہے۔
فلکیاتی ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ آج، منگل 27 مئی 2025 کو، سورج دوپہر 12:18 بجے (مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق) خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا (یعنی پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر)۔ اس نایاب فلکیاتی منظر کے دوران سورج عمودی طور پر کعبہ کے اوپر ہوگا، جس سے دنیا بھر کے مسلمان قبلہ کی درست سمت کا تعین با آسانی کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق، یہ منظر سال میں دو بار رونما ہوتا ہے، جب سورج کا زاویہ زمین کے ایسے مقام پر آجاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوتا ہے۔ اس موقع پر دنیا کے کسی بھی مقام سے اگر سورج کو دیکھا جائے تو وہی سمت قبلہ کی ہوگی۔
فلکیاتی سوسائٹی قصیم ریجن کے صدر، عیسیٰ الغفیلی کا کہنا ہے کہ جدید آلات کے بغیر بھی لوگ اس قدرتی منظر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور سورج کی سمت کو دیکھ کر قبلہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال 2025 میں سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گھروں، مساجد اور دیگر مقامات پر قبلہ کی درستگی کو یقینی بنائیں۔
Post Views: 2