Jang News:
2025-04-25@11:46:06 GMT

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا گھر، اپنی چھت پروگرام‘ کا افتتاح کر دیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنا گھر اپنی چھت‘ اسکیم بنانے میں کامیاب ہوئے، ہم جلد گھر بنا کر لوگوں کو دیں گے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب بھر میں 5 ہزار شہری اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت دیے جانے والے قرض کی رقم 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز پروگرام کے

پڑھیں:

شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے برطانیہ میں عہدیداران نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا ہے  کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں، سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئی شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • پنجاب کابینہ: 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ ہو گا، آرڈیننس میں ترمیم منظور
  •  ’’ دھی رانی پروگرام‘‘ میانوالی53‘ خوشاب میں 74 جوڑوں کی شادی 
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف