لاہور جنرل ہسپتال میں10سالہ بچی کی کامیاب برونکو سکوپی،والدین کااظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ مناہل کی پیچیدہ برونکو سکوپی کامیابی سے مکمل کرکے بچی کوصحت کا تحفہ دے دیا۔
یہ کامیاب پروسیجر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین جو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن بھی ہیں کی نگرانی میں کیاگیا، اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی،ڈاکٹر نعیم اختر، پروفیسر آغا شبیر اوردیگر بھی موجود تھے۔
کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بچوں کے علاج معالجے میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں ان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر مختص کیا گیا ہے جہاں بڑوں اور بچوں کی برونکو سکوپی شروع کردی گئی ہے۔
پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ انسانی جان بچانا ڈاکٹر زکی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈاکٹر فریاد حسین نے اپنی انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کلینیکل سرگرمیاں بھی جاری رکھ کر شاندار مثال قائم کی ہے۔
پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان
ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق 10 سالہ مناہل کو گزشتہ تین ماہ سے بخار کے ساتھ ساتھ وزن کم ہونے کی شکایت بھی تھی جس پر بچی کے والدین اسے مختلف ہسپتالوں میں لے کر گئے مگر افاقہ نہ ہوا،اس کے بعد والدین مناہل کو لاہور جنرل ہسپتال لائے جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی چیک اپ کیا اور ادویات اور تشخیصی ٹیسٹ کرانے کے بعد برونکوسکوپی تجویز کی جو کامیاب رہی۔
طبی ماہرین کا کہنا تھابرونکوسکوپی کی مدد سے ہم بچوں میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کر سکتے ہیں اور اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں موجود مسائل کو براہِ راست دیکھ سکتے ہیں، یہ خاص طور پر ان حالات میں مفید ہے جب کسی بچے کو نمونیا، فنگل انفیکشن یا کسی دوسرے انفیکشن کا شبہ ہو یا جب کینسر جیسی سنگین بیماریوں کی تشخیص کرنا ضروری ہو۔
Currency Exchange Rates Saturday 11 January , 2024
طبی ماہرین نے بتایا کہ برونکوسکوپی کے ذریعے پھیپھڑوں سے نمونے لے سکتے ہیں جس کے بعد لیب میں جانچ کر کے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کس قسم کا انفیکشن یا بیماری موجود ہے،اگر فنگس یا بیکٹیریا کا انفیکشن ہو تو اس کی جانچ کے بعد ہم یہ طے کر سکتے ہیں کہ کون سا مائیکروارگنزم اس کا سبب بن رہا ہے جس کے بعدمناسب علاج تجویز کیا جاتا ہے، یہ طریقہ نہ صرف بیماریوں کی تشخیص بلکہ علاج کے دوران بھی مفید ثابت ہوتا ہے اورخاص طور پر اُن بچوں کے لیے جو پھیپھڑوں کی کرونک (لمبے عرصے تک رہنے والی) بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس-ہفتہ 11 جنوری، 2024
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی 75ویں سالگرہ پر کی گئی فون کال اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے۔
مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘میرے دوست صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور گرم جوش مبارکباد کے لیے شکریہ۔ میں بھی آپ کی طرح پُرعزم ہوں کہ بھارت۔امریکا کے جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان
انہوں نے لکھا کہ ہم یوکرین تنازع کے پُرامن حل کے لیے آپ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
Thank you, my friend, President Trump, for your phone call and warm greetings on my 75th birthday. Like you, I am also fully committed to taking the India-US Comprehensive and Global Partnership to new heights. We support your initiatives towards a peaceful resolution of the…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 16, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر تعزیری محصولات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔
نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے مودی سے تجارتی محصولات پر مذاکرات کے لیے کئی بار رابطے کی کوشش بھی کی لیکن بھارتی وزیراعظم نے ان رابطوں کا جواب نہیں دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ مبارکباد نریندر مودی