چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی وینزویلا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی وینزویلا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ () وینزویلا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چین کےقومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ ڈونگ مینگ نے کراکس میں صدر نکولس مادورو کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
اتوا ر کے روز چینی میڈیا کے مطابق تقریب کے بعد صدر مادورو نے وانگ ڈونگ مینگ سے ملاقات کی۔
وانگ ڈونگ مینگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک نے چین وینزویلا سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پروقار طریقے سے منائی ۔ چین وینزویلا کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور روایتی دوستی کو مستحکم اور فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کےتعلقات مسلسل ترقی کر سکیں اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔
صدر مادورو نے اپنی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وینزویلا چین کےساتھ اپنی ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وینزویلا اپنے مرکزی مفادات کے تحفظ میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اور چین کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کے لئے تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی صدر
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ،پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا پارٹنر بن گیا ہے ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر آج مملکتِ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ
(SMDA پر دستخط کر دیے ، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور دفاعی تعاون کی مضبوطی کو ثابت کرتا ہے
یہ سنگِ میل اور سب سے بڑا انقلابی معاہدہ اپنی اہمیت کی وجہ سے دونوں برادر ممالک کے سربراہان نے سائن کیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اس معائدے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے
پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا پارٹنر بن گیا ہے
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سعودی عرب کا شراکت دار منتخب کیا، تاکہ مقدس مقامات کے دفاع میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو
موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں، یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے
اس معاہدے کی شقوں کے تحت، کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا
اس طرح یہ معاہدہ ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل کی حیثیت اختیار کرتا ہے
اس معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سیکورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں
جو گزشتہ کئی دہائیوں سے مشترکہ فوجی تربیت، کثیر الجہتی مشقوں اور دفاعی صنعتی تعاون کے ذریعے ظاہر ہوتا رہا ہے
یہ معاہدہ امن کے فروغ اور علاقائی و عالمی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مشترکہ مقاصد کی بھی خدمت کرتا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں کے لیے سیکورٹی، معیشت اور سفارت کاری میں انتہائی فائدہ مند ہے
جائنٹ دفاع سے مراد ہے کہ دونوں ممالک کسی بھی خطرے سے مشترکہ ڈیل کریں گے اور اپنے دفاع کے لئے ایک ملک کی طاقت دوسرے ملک کے دفاع کے لئے موجود ہو گی
Post Views: 5