ضلع کرم: امن معاہدے کے تحت مورچے مسمار کئے جانے کا عمل مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے لوئر کرم کے گاؤں خار کلی اور بالش میں مورچے مسمار کرنے کا عمل مؤخر کر دیا گیا ہے، کوہاٹ امن معاہدے کے مطابق یکم فروری تک ضلع میں تمام مورچے مسمار کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کرم نے کل مورچوں کی مسماری کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، ڈپٹی کمشنر کرم نے مسماری کی نگرانی کیلئے دو ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں، نگرانی کی ٹیموں میں تینوں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران و دیگر عملہ شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر کرم نے امن معاہدے کے تحت آج (اتوار) سے تمام مورچوں کی مسماری کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان نے کہا تھا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے رو سے کل گاؤں خار کلی اور گاؤں بالش خیل کے مورچے مسمار کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے مطابق یکم فروری تک ضلع میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور اسلحہ جمع کیا جائے گا، قبائلی جھڑپوں میں ہر قسم کا اسلحہ استعمال کیا جاتا تھا۔دوسری جانب ضلع کرم پارا چنار کے لیے امدادی اشیا اور اشیا خوردونوش کی مزید 12 گاڑیاں ہفتے کو پہنچائی گئیں، اسسٹنٹ کشمنر کے مطابق یہ گاڑیاں ہنگو ٹل سے کرم کے مختلف علاقوں کے لیے پہنچائی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کشمنر ہنگو منان خان نے کہا کہ امدادی سامان کی 7 گاڑیاں تری منگل، 4 بوشرہ اور ایک گز گھڑی پہنچائی گئی، امدادی سامان منتقلی کے موقع پر ٹل پارا چنار شاہراہ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ادھر پاراچنار ٹل مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے اور راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق مندوری میں دھرنا کے باعث بن آمد و رفت کے راستے بند ہیں۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب منتظر ہے، اپر کرم کے لوگوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے کم از کم 500 ٹرک درکار ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار ڈاکٹر سید میر حسن جان کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹوروں میں ادویات ختم ہوچکی ہیں، عوام نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا رخ کیا ہے، اسپتال میں روزانہ 2300 سے 2500 افراد چیک اپ کیلئے آتے ہیں، اسپتال میں ایمرجنسی کیلئے ادویات موجود ہیں۔دوسری جانب میڈیکل یونینز کا کہنا ہے کہ باہر مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق ادویات موجود نہیں ہیں، گزشتہ روز قافلے میں ایک بھی میڈیسن کی گاڑی نہیں تھی۔ادھر لوئر کرم مندوری میں دھرنا آج بھی جاری ہے، دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ بگن متاثرین کیلئے ریلیف پیکج دیا جائے، نقصانات کا ازالہ کیا جائے، مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر کرم امن معاہدے کے کا کہنا ہے کہ مورچے مسمار کے مطابق
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مستردکر دیئے گئے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظورکرلی گئیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
مزید :