اسد قیصر کا خواجہ آصف اور مریم نواز پر مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد مذاکرات نہیں بنتے لیکن اتمامِ حجت کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرانے کے وعدے کے بعد حکومت کی جانب سے اب بہانے کیے جارہے ہیں، نہ کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ کسی سے ڈر رہے ہیں، صرف پاکستان کی خاطر اپنے تحفظات کو پیچھے کیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے، ان کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد مذاکرات نہیں بنتے لیکن اتمامِ حجت کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ان کے بانی سے ملاقات کا مطالبہ پورا کرنے میں کوئی حرج نہیں ، بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی سے متعلق تحریک انصاف کے دعوے صرف خواہشات ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خواجہ آصف سے آئیڈیل تعلقات نہیں رہے ، حنیف عباسی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ خواجہ آصف مجھ سے عمر میں کافی بڑے ہیں ، ان کے ساتھ تعلقات کبھی آئیڈیل نہیں رہے ہیں، آپ اتنے سینئر سیاستدان ہیں مگر اپنی ہی جماعت کو ہائبرڈ نظام کا طعنہ دیتے ہیں ، موجودہ نظام ہائبرڈ نہیں ، میں نہیں مانتا ، یہ سارے فیصلے پارٹی کے ہیں، پھر آپ کہتے ہیں میں پالیسی فالو کرتاہوں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہناتھا کہ تنخواہ میں اضافے کی منظوری کابینہ دیتی ہے ، نہیں چاہتااتنی تنخواہ بڑھائی جائے کہ سوالیہ نشان ہو، خواجہ آصف کہتے ہیں میں باہربات نہیں کرتا،یہ باہرہی بات ہوگئی، ایاز صادق ہمارے سپیکر ہیں ،خیال رکھنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا جس طرح فیلڈمارشل کو عزت ملی کسی اور کو نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ بانی سے جیل میں ملاقات کی ایسی کوئی سوچ نہیں ۔
ریسکیو کی گاڑی رسی دے کر چلی گئی، دوسری گاڑی آئی تو کہنے لگے ہمارے پاس کچھ نہیں : سوات واقعہ میں جاں بحق بچوں کے والد کا انکشاف
حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے قصیدے کے علاوہ ان کو کچھ یاد نہیں، شاہ محمود،یاسمین راشد و دیگر کا کوئی ذکر ہی نہیں ، مذاکرات کیلئے کلیئر دل و دماغ کے ساتھ آئیں، مذاکرات کیلئے اپنے معافی نامے ساتھ لیکرآئیں، معافی نامے بھی دوری پر نہیں ،جلدآجائیں گے ، معافی ملے گی اس کے بعد مذاکرات ہوں گے ۔
مزید :