190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں،بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ہم سب منتظر تھے کہ 11بجے فیصلہ سنایا جائے گا، یہاں پتہ چلا کہ فیصلے کا اعلان پھر موخر کردیا گیا ہے، 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فیصلے کا وقت گیارہ بجے کا دیا گیا تھااور ہم اسی حساب سے آئے ہیں،ہم تو تیار تھے کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے،ہمارے ساتھ ٹرائل کورٹس کا رویہ غیرمساوی رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے،القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے،القادر ٹرسٹ کیس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو زیر کرنا ہے،بانی پی ٹی آئی ڈٹے رہیں گے، انہیں کیسز کی پرواہ نہیں،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ رہی ہیں،بانی پی ٹی آئی تو اڈیالہ جیل ہی میں موجود ہیں،بانی پی ٹی آئی کو جیل سے کورٹ تک لانا جیل انتظامیہ کا کام تھا، فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے امید ہے ہم اعلیٰ عدالت میں جائیں گے،جس طرح باقی کیسز ختم ہوئے یہ کیس بھی ختم ہوگا۔
’’آرمی ایکٹ میں ذکر کردہ تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہوگا‘‘ جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ تاثر غلط ہے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے،مذاکرات کا مقصد جمہوریت ہے،ہم ڈیل نہیں کررہے، ملک میں جمہوریت اور انصاف کیلئے مذاکرات کررہےہیں،مذاکرات کاعمل جاری ہے، سننے میں آ رہا ہے کہ تیسری نشست 15جنوری کوہوگی،مذاکرات اور اس مقدمے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اڈیالہ جیل
پڑھیں:
سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
ڈاکٹر عارف علوی— فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔
لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں۔
عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔
عارف علوی نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔