مدارس و مساجد کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں ،جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کوئٹہ( آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے مملکت میں مدارس اور مساجد کو مغربی دبا کی وجہ سے بدنام کرنے کی سازشیں ہو رہی ہے ، مغربی غلامی میں ملک کے اسلامی تشخص کو نیلام کرنے والے قوم کی امیدوں اور ارمانوں کے قاتل ہیں ، مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا مقصد کیا یہی تھا جو آج ملک میں مدارس مساجد اور علما کے ساتھ ہو رہا ہے ، حکمران مغرب کے وکیل بننے کے بجائے قوم کے رہبر و رہنما بنے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ جامعہ صدیقیہ امداد العلوم تحصیل شورکوٹ کہ زیر اہتمام حفاظ کرام کے دستار فضیلت کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماوں سمیت مقام علما کرام نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے مملکت میں مدارس اور مساجد کو مغربی دبا کی وجہ سے بدنام کرنے کی سازشیں ہو رہی ہے ، مغربی غلامی میں ملک کے اسلامی تشخص کو نیلام کرنے والے قوم کی امیدوں اور ارمانوں کے قاتل ہیں ، مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا مقصد کیا یہی تھا جو آج ملک میں مدارس مساجد اور علما کے ساتھ ہو رہا ہے ، حکمران مغرب کے وکیل بننے کے بجائے قوم کے رہبر و رہنما بنے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کو اسلام سے متنفر کرنے کے لیے کئی بین الاقوامی لابیاں سرگرم عمل ہے عوام اپنے نوجوان نسل پر کھڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی مادر پدر آزاد سوچ نوجوان نسل کی گمراہی اور بے راہ روی کا سبب ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اسلام کے
پڑھیں:
مدرسوں میں بچوں پر مبینہ تشدد،بشریٰ انصاری کا مدارس کی نگرانی کا مطالبہ، والدین بھی رحم کریں۔
سینئر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوات میں مدرسے کے استاد کے مبینہ تشدد سے بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بشریٰ انصاری نے مدارس کی رجسٹریشن اور سخت مانیٹرنگ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وقت آگیا ہے، ان معاملات پر ریاست اپنا کردار ادا کرے۔اداکارہ نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے، کئی مدارس میں کچھ ناتجربہ کار اساتذہ بچوں کو خوف زدہ کرکے تعلیم دینا چاہتے ہیں جو اسلام کی تعلیمات کے بالکل برخلاف ہے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ مدارس کے اساتذہ توازن نہیں رکھ پا رہے ہیں،یہی وجہ ہے، ایسے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس میں جہاں مدارس کے اساتذہ، انتظامیہ اور حکام ذمہ دار ہیں، اتنے ہی والدین قصور وار ہیں، وہ بھی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہے ہیں۔ بشریٰ انصاری نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر رحم کریں اور ان کی بات سنیں،اگر وہ کہیں جانے سے منع کرتے ہیں تو اس کی وجہ جانیں،بہانہ نہ سمجھیں،ان سے بات کریں۔