Jasarat News:
2025-11-02@18:27:27 GMT

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔

تحریک انصاف رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے،  آپ کے بیانات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو اگاہ کیا گیا تھا،آپ نے پہلے بھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا،اس سب کے دوران آپ میڈیا پر یا کسی ٹاک شو پر نہیں بیٹھیں گے،آپ اب 7 دن کے اندر اپنا جواب جمع کروائیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا کے دوستوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔

یاد رہے مئی 2024 میں بھی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہنما شیر افضل مروت شیر افضل مروت کو نوٹس جاری پی ٹی آئی

پڑھیں:

سنگجانی جلسہ کیس: زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔

عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
  • پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا
  • شیخ حسینہ واجد بغاوت کیس میں مفرور قرار،اخباروں میں نوٹس
  • ایس بی سی اے نے سولجر بازار میں گرلز اسکول کو سیل کردیا
  • سابق وزیر دفاع اور پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے
  • پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید بھی سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • متنازع تنخواہ، پی آر سی ایل کے 6؍ ڈائریکٹرز اور سابق سی ای او کو شو کاز نوٹس جاری
  • سنگجانی جلسہ کیس: زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
  • الیکشن کمیشن نے  انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے