دشمن کی حکومت ہو تب بھی نہیں کہوں گی باہر نکلو اور آگ لگادو، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دشمن کی حکومت ہو تب بھی میں ملک کے خلاف نہیں سوچوں گی کیوں کہ کوئی پاسبان اپنے ملک پر حملہ نہیں کرسکتا۔
یہ بات انہوں نے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہونہار طلبا میں چیک تقسیم کیے۔
مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپ محنتی طلبا کا حق ہے اسے حاصل کرنے والے طلبا نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا، پنجاب حکومت آپ کی امانت ہے اور یہ سب کچھ عوام کا ہے، تمام اسکالرشپس میرٹ پر دی گئیں، اسکالرشپ پروگرام 72 ارب روپے کا ہے، 80 فیصد اسکالر شپس طالبات نے حاصل کیں۔
انہوں ںے کہا کہ نوجوانوں کی ریڈ لائن پاکستان ہونا چاہیے، دہشت گردی پھر عود کر آگئی ہے کے پی اور بلوچستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، 2018 میں ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا، دشمن کی حکومت ہو تب بھی میں ملک کے خلاف نہیں سوچوں گی کیوں کہ کوئی پاسبان اپنے ملک پر حملہ نہیں کرسکتا۔
انہوں ںے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار ہمارے اپنے لوگ ہیں فوجی جوان ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، میں کبھی نہیں کہوں گی کہ باہر نکلو اور آگ لگادو، نوجوان کبھی کسی کی باتوں میں نہ آئیں اور اپنے ملک کی حفاظت کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو آئینی ترمیم سے روکیں گے، زبیر عمر
سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو 27ویں آئینی ترمیم سے روکیں گے۔
اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو زبیر عمر نے کہا کہ نواز شریف سے گزارش ہے کہ وہ 26ویں یا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ایک بیان دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو یہ کرنےسے روکیں گے، اگر اس ملک میں انوسٹمنٹ نہیں آئے گی تو یہ کیسے چلے گا۔
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ شک و شبہ نہیں کہ ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے،یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہے ہیں۔
زبیر عمر نے مزید کہا کہ کل جو وزیروں نے پریس کانفرنس کی اس میں عوام کو کچھ نہیں بتایا گیا، مڈل کلاس پر بات نہیں ہوئی، مہنگائی پر بات نہیں ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پونے 4 سال میں تقریباً دو سو بیرونی دورے کر چکے ہیں،200 ایم او یو سائن کیے گئے، جن کی قیمت بلین ڈالر ہے۔
سابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ایف ڈی آئی مائنس بلین ڈالر ہے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 1 اعشاریہ2 فیصد ہے۔