Al Qamar Online:
2025-07-26@01:10:57 GMT

بہاولپور: کنٹینر کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

بہاولپور: کنٹینر کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں کنٹینر نے ایک کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی وجہ یہ تھی کہ کار ڈرائیور نے اچانک اپنی گاڑی گھر کے روڈ کی طرف موڑ دی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والا کنٹینر بے قابو ہو گیا اور کار پر الٹ گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ شازیہ زاہد، 28 سالہ سمیہ قاسم، 8 سالہ زین، 14 سالہ حسفہ اور 9 سالہ ہمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو نے فوری طور پر لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔

دھند کے باعث موٹر ویز کی بندش
پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کا سامنا ہے جس کی وجہ سے موٹروے ایم فور خانیوال سے ملتان تک بند کر دی گئی ہے۔ ایم فائیو پر ملتان سے رکن پور تک ٹریفک معطل ہے جبکہ جلالپور انٹرچینج پر بھی ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے۔ نوشہرو فیروز میں حد نگاہ صرف 10 میٹر رہ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی

بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔  ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو کل شام 7 بجے مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالےسے نکال چلاس میں اسپتال پہنچایا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔سیلابی ریلے میں بہہ کر ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ریلے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ کا 3 سالہ بیٹا عبدالہادی بھی بہہ گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 2 دن بعد مل گئی
  •  لاہور میں نقل فارم کی فیس 50روپے ہے جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 500 روپے لاگو کر دی گئی
  • آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کر دیا
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
  • بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی
  • دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • سپریم کورٹ: چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس کا فیصلہ جاری
  • 10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار