شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال
قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں، امن خراب کرنے والوں کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واضح کیا کہ سرحدوں کے اندر اور اس سے باہر دہشت گرد تنظیموں کی آپریشنل صلاحیتوں کو کامیابی سے کم کر دیا ہے، ہماری افواج نے انتھک محنت سے دہشت گردوں کے اہم لیڈروں کا تعاقب کیا ہے اور انہیں ختم کیا ہے۔بیان کے مطابق سپہ سالار نے واضح کیا کہ قوم کے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور زبردست طاقت سے جواب دیا جائے گا، دشمن اختلاف اور خوف کے بیج بونے کی کوشش کر سکتا ہے۔ دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق آرمی چیف نے فوجیوں کے غیر معمولی حوصلے کی بھی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے سیاستدانوں سے الگ الگ بات چیت کی۔سیاسی شخصیات نے پاک فوج سے مکمل اظہار یک جہتی کیا۔
آرمی چیف
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق آرمی چیف نے آئی ایس پی آر کے خلاف پاک فوج
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نےعوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ، وزیر خارجہ وانگ ای، سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یو شیا، پی ایل اے کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی اور پی ایل اے آرمی کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جون سے ملاقاتیں کیں۔دورے کے دوران پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور دونوں ممالک کی قیادت نے باہمی تعلقات کی گہرائی اور پائیداری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقاتوں میں خطے اور دنیا میں بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے، سی پیک کے تحت روابط اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ جغرافیائی سیاسی خطرات کا سامنا باہمی ہم آہنگی اور طویل مدتی استحکام کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔دوران ملاقاتپاک چین قیادت نے خودمختاری پر مبنی مساوی شراکت، کثیرالطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے فروغ کے عزم کو دہرایا۔اس موقع پر آرمی چیف نے عسکری شعبے میں تعاون کو تمام پہلوؤں میں مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
دوسری جانب چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور لچک برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک ’’استحکام کی علامت‘‘ قرار دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹر آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جو دونوں افواج کے درمیان گہرے احترام اور ربط کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ آرمی چیف کا یہ دورہ برادر ممالک کے سیاسی و عسکری تعلقات کی بڑھتی ہوئی گہرائی کا عکاس اور خطے میں سلامتی کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح مکالمے اور روابط کے تسلسل پر مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔